ساہیوال،حویلی لکھا قبرستان کی سرکاری اراضی 11 کروڑ 32 لاکھ غبن کیس،خاور مانیکا ،بیٹے کیخلاف سماعت 18فروری تک ملتوی

ہفتہ 8 فروری 2025 18:01

ساہیوال،حویلی لکھا قبرستان کی سرکاری اراضی 11 کروڑ 32 لاکھ غبن کیس،خاور ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)سپیشل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال آصف بشیر نے حویلی لکھا قبرستان کی سرکاری اراضی گیارہ کروڑ 32لاکھ کنورژن فیس غبن کیس میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ کے پہلے شوہر خاور مانیکا ، اس کے بیٹے موسیٰ مانیکا اور دیگر ملزموں ایکسائز انسپکٹراللہ نوازوٹو، پٹواری محمد اشرف ، مینجراوقاف شفقت5ملزموں کے خلاف مقدمہ کی سماعت 18فروری تک ملتوی کر دی اور گواہوں کو شہاد ت کیلئے طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن اوکاڑہ سرکل نے 11اگست 2023کو سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ کے سابق شوہر خاور مانیکا ، ان کے دو بیٹوں موسیٰ مانیکا، ابراہیم مانیکا ، ایکسائز انسپکٹر ، اللہ نواز وٹو پٹواری اورمینجر اوقاف کے خلاف حویلی لکھا قبرستان کی سرکاری اراضی دس کروڑ روپے مالیت اور تعمیر مارکیٹ کنورژن فیس ایک کروڑ 32لاکھ روپے غبن کرنے کے الزامات میں مقدمہ 409ت پ، 166ت پ اور 5/2/47پی سی اے درج کیا تھا۔ خاور مانیکا اور موسیٰ مانیکا عدالت سے ضمانت پر ہیں۔ جبکہ ابراہیم مانیکافرار ہو کر بیرون ملک سپین جا چکا ہے۔جسے اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔