پہلا آل ڈسٹرکٹ لسبیلہ شہید عبدالرشید برفت میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں جام یوسف فٹبال اسٹیڈیم اوتھل میںشروع ہوگیا

اتوار 9 فروری 2025 19:20

․اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2025ء)پہلا آل ڈسٹرکٹ لسبیلہ شہید عبدالرشید برفت میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں جام یوسف فٹبال اسٹیڈیم اوتھل میں پہلا میچ بلوچستان فٹبال کلب اوتھل اور شاہین فٹبال وایارو کے مابین کھیلا گیا بلوچستان فٹبال کلب اوتھل نے 2 گول کی برتری سے میچ جیت لیا پہلا میچ کے مہمان خصوصی سردار ذادہ محمود خان گچکی تھے گروانڈ آمد کے موقع پر مہمان خاص کو پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا گیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا۔

(جاری ہے)

اور گروپ فوٹو لیے گئے اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر جاویدعظیم بلوچ ٹورنامنٹ سپروائزر تنویر حسین بلوچ ٹورنامنٹ جنرل سیکریٹری ریاض بلوچ مولابخش لاسی زاہدبلوچ وجاہد بلوچ معراج خاصخیلی شریف احمد خاصخیلی پرویز عادل سہیل عظیم بلوچ شاہ فیصل عاطف بلوچ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر مہمان خاص سردار ذادہ محمود خان گچکی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں اہمیت کے حامل ہیں جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کی ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان نسل سماجی برائیوں سے بچ جاتے ہے انہوں نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان کو آباد کرنا بہترین اقدام ہے۔