نوشکی ، مینگل نوزئی ہاس خلق قادر آباد میں محمود زئی مینگل قبائل کا گرینڈ جرگہ،قبائلی معتبرین کا کثیر تعداد میں شرکت

بدھ 12 فروری 2025 23:25

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2025ء) نوشکی ، محمود زئی مینگل قبائل کا گرینڈ جرگہ مینگل نوزئی ہاس خلق قادر آباد نوشکی میں منعقد ہوا جس میں نوشکی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں محمود زئی قبائل کے معتبرین اور معززین نے شرکت کی ۔ قبائلی جرگہ سے چیف آف نوزئی سردار عبدالمجید خان مینگل ، انجنئیر حاجی محمد اسحاق محمود زئی مینگل ، میر مشتاق احمد مینگل ، ڈاکٹر نصیب اللہ مینگل ، حاجی محمد ابراہیم مینگل ، پروفیسر دیدگ وفا مینگل ، کونسلر مولانا محمد رمضان مینگل ، ملک نصراللہ خان مینگل ،کریم داد مینگل ، کا کا محمد یار مینگل ، ملک عبدالروف مینگل ، میر بوستان خان مینگل ، مولانا محمد اسماعیل مینگل ، مولانا محمد خان مینگل ، چیرمین محمد اختر مینگل ، حاجی مہر اللہ خان مینگل ، یار جان مینگل اور دیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

گرینڈ جرگے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آبا اجداد سے سرداری کا نظام چلا آرہا ہے ۔ محمود زئی قبائل اور چیف آف نوزئی کا دستار بندی قبائلی رسم ورواج کے تحت سردار عبدالمجید خان مینگل کا دستار بندی ہوا محودزئی مینگل قبائل کا سردار موجود ہونے کے باوجود غیری فطری اور غیر ارادی طور پر فرد واحد کو نیا سردار لانا ہمارے قوم کے خلاف ایک گہری سازش ہے ۔

دستار کا فیصلہ قوم کے سفید ریش ، ٹھکری ملک اور ہر طائفے کے سربراہ دستار بندی کرتے ہیں ۔ چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے سربرائی میں محمود زئی قبائل کا دستار بندی سردار عبدالمجید خان مینگل کے سر پر باندھا گیا ۔ اب ایک گہری سازش کے تحت ہمارے قوم کو تھوڑنے کے لئے جو گریٹ گیم شروع کیا گیا اسے مسترد کرتے ہیں ۔ آج کا یہ جرگہ چیف آف نوزئی سردار عبدالمجید خان مینگل پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ محمود زئی قبائل مینگل کا سب سے بڑا طائفہ ہیں ۔ جو بلوچستان سمیت سندھ افغانستان اور ایران تک آباد ہے ۔ چیف آف نوزئی سردار عبدالمجید خان مینگل نے محمود زئی مینگل قبائل کے فلاح وبہبود اور قوم کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہا ہے ۔ قوم کا دستار ایک ہے صرف سردار عبدالمجید خان مینگل کے سر پر قوم نے رکھا ہے ، اب ہمارا اپنا خون اور بھائی قوم میں انتشار پیدا کرنے کے لیے غیروں کے اشاروں پر چل کر قوم میں تفریق اور نفرت پیدا کرنے کا کوشش ہورہا ہے جس کا کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

انہوں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہمارے اپنے بھائی کو بے لگام گھوڑے پر سوار کرکے محمود زئی قبائل کو آپس میں دست وگریباں کرنے کے کوشش ہورہی ہے ۔ یہ صرف ایک سازش ہے ۔ قبائل میں نفرت ، اور جنگوں کے آگ میں دھکیلنے کے لئے ایک سازش ہورہی ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے انہوں نے کہاکہ جو سازشی عناصر ہمارے قوم کے اوپر سیاہ رات اور سیاہ گدان لگانا دیکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے ہمارا یہ پیغام ہے کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں یہ معاملہ ان کے اوپر بھی آئے گا ۔

ہم لوگ صبر وتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ زگر مینگل اقوام کے سربراہان، نوشکی میں آباد دیگر بلوچ قبائل کے سربراہان اس معاملہ کو باریک بینی سے جائزہ لے کر قبائلی رسم و رواج اور قبائلی روایات کو پامال نہ ہونے دیں ۔اور اسکے روک تھام کے لیے اقدامات کریں ۔ روایات کی پامالی نہ ہونے دیں ورنہ ایک نہ ختم ہونے والے غیر فطری سرداری کا نظام چل پڑے گا ۔

جو کہ تمام قبائل کے لئے باعث نقصان ہوگا ۔ جرگہ کے آخر میں محمود زئی قبائل کے تمام معتبرین اور مہانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ، اس موقع پر حاجی مہر اللہ مینگل ، میر عزیز مینگل ، ٹھکری محمد صدیق مینگل ، میر نیک جان مینگل ، ملک سعداللہ خان مینگل ، غلام اللہ مینگل ، لالہ منیر مینگل ، محمد رحیم مینگل، عطا اللہ مینگل مولا داد مینگل غلام حیدر مینگل، ریاض مینگل، مولوی قادر بخش،مینگل ، داد اللہ مینگل ، سخی داد مینگل، محمد اکر مینگل، نبی خان مینگل ، ارباب گل بدین مینگل، کاکا باز محمد مینگل وددیگر موجود تھے ۔