
پنجاب میں زراعت کو جدید بنانے کیلئے زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز
چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کی افتتاحی تقریب کنڈائی اور شاپو میں منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت وفاقی وزراء و دیگر نے شرکت کی
فیصل علوی
ہفتہ 15 فروری 2025
11:55

(جاری ہے)
زرعی تحقیق اور سہولت مرکز میں زمین کی جانچ سمیت تمام زرعی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی اور ملک بھر کے زرعی تحقیقی اداروں سے تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی، سمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا گیا۔ یہ ادارہ کسانوں کو ان کے گھروں کے دروازے پر معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گا، جبکہ ڈرونز سمیت جدید زرعی مشینری بھی کم قیمت پر دستیاب ہوگی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ زراعت کی ترقی درحقیقت کسان کی خوشحالی اور پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔ آج پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ ان منصوبوں کا آغاز کسانوں کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزآرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وفاقی وصوبائی وزرا اوراعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے تین منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مالز اور ایگری ریسرچ سہولت سنٹرکا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ وفاقی وصوبائی وزرا، زرعی شعبے کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔شرکاءکو زرعی شعبے کی ترقی کیلئے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا تھا۔عام کسانوں کی تربیت کیلئے سمارٹ ایگری فارم کا قیام، ملک کی 95 فیصد زراعت کی ترقی کا ضامن ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جی پی آئی کی کاکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.