سانگلہ ہل ڈی ای او سیکنڈری ننکانہ نے علامہ اقبال سکول میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

درخت انسانی زندگی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں جن کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں،ڈی ای اوصائمہ ناہید کی گفتگو

بدھ 19 فروری 2025 11:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر را،سی ای او ننکانہ شازیہ بانو کی ہدائت پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ننکانہ ڈاکٹر صائمہ ناہید نے گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا،شجرکاری مہم میں پرنسپل ادارہ حاجی ملک محمد افضل،ہائی سکول نمبر1کے پرنسپل سید ظہور الحسن شاہ،کوٹلہ کاہلواں کے سینئر ہیڈ ماسٹر میاں طاہر شہزاد، ڈپٹی ڈی ای او جاوید گل،عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میاں طارق جمیل،ریسکیو1122کے انچارج محمد نواز، کمیونٹی انسرکٹر رانا فیصل اور انکی ٹیم،اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے حصہ لیا، ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹرصائمہ ناہید نے کہا کہ درخت انسانی زندگی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں جن کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں،درخت حیات کا سبب ہے اور ان کی حفاظت سے ہی زندگی قائم ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ آلودگی میں کمی ہو، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے جن چیلنجوں کا ملک کو سامنا ہے ان سے نمٹنے میں ہم بھی اپنا حصہ ڈال سکیں،انہوں نے ہدائت کی کہ اساتذہ اور طلبا اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں،انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور نبی کریمؓ کی سنت ہے، ایک ایسے دور میں جب ماحولیاتی خدشات پاکستان سمیت عالمی سطح پرسب سے زیادہ زیر بحث ہیں تو نبی اکرم ؓ کی تعلیمات پائیدار اور ماحولیاتی انتظام کی اہمیت کے بارے ہمیں بھرپور رہنمائی فراہم کرتی ہے، پیغمبر آخر الزماں نبی کر یم ؓ نے درخت لگانے کے عمل کوعظیم عمل اور صدقہ جاریہ قرار دیا، جس سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو درخت لگانے، انسانی اور ماحولیاتی استحکام کیلئے اپنی روزمرہ زندگی میں ماحول دوست طریقوں کو اپنانے کی ترغیب ملتی ہے۔