I''ویلکم ٹو مریم نواز شریف گرین پنجاب''

ٰوزیراعلیٰ مریم نوازشریف الیکٹروبس کی پہلی مسافر،ڈیجیٹل لانچنگ،آج سے ریلوے سٹیشن سے گرین آغاز ۔وزیراعلی مریم نواز شریف آئی بی اے سٹاپ سے ملک کی پہلی مکمل الیکٹرک بس پر سوار ہوئیں،ایکسپوسینٹر پہنچنے پر شاندار استقبال

بدھ 19 فروری 2025 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2025ء) ''ویلکم ٹو مریم نواز شریف گرین پنجاب''،ملک کی پہلی مکمل الیکٹرک بس سروس کا آج ریلوے سٹیشن تاگرین ٹاؤن آغاز ہورہا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف الیکٹروبس سروس کی پہلی مسافر بنیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب یونیورسٹی سٹاپ سے الیکٹرو بس پر سوار ہوئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پہلی مکمل الیکٹرو بس سروس پر سپیشل پرسن کو خود وہیل چیئر پر الیکٹرو بس میں سواری میں مدد کی اورریمپ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے الیکٹرو بس کے لئے خصوصی بس سٹاپ کا جائزہ لیا ۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر بس سٹاپ پر واٹر کولر، پنکھے لگائے گئے ۔الیکٹرو بس کے سٹاپ پر منی کنٹین بھی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے آئی بی اے بس سٹاپ پر موجود خواتین سے بات چیت کی۔خواتین اور طالبات نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ساتھ تصویر یں بھی بنوائیں ۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ خود اصرار کرکے الیکٹرو بس کا کرایہ کم کرایا، عوام پر بوجھ برداشت نہیں۔ وزیراعلی مریم نواز نے الیکٹرو بس پر سوار ہوکرایکسپو سینٹر پہنچیں تو شاندار استقبال کیاگیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے الیکٹرو بس کے پہلے فلیٹ کو روٹ کے لئے روانہ کیا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے الیکٹرو بس پائلٹ پراجیکٹ کی ڈیجیٹل لانچنگ بھی کی۔

تقریب میں الیکٹرو بس سروس کے بارے میں خصوصی ڈاکیومنٹری اور خصوصی نغمہ بھی پیش کیا گیا ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے کہاکہ الیکٹرو بس سروس محض آغاز ہے، 500 مزید بسیں لائیں گے۔9 شہروں میں ہزاروں بسوں کی ضرورت ہے، جلد فیصل آباد،گوجرانوالہ میں شروع کررہے ہیں۔لاہور میں دو نئے ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع ہوں گے۔پہلی الیکٹروبس سروس کا آغازکل (جمعرات )کو ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن ہوگا۔

الیکٹرک بس روٹ حاجی کیمپ ،پولیس لائن،شملہ پہاڑی،روزنامہ جنگ،مسلم لیگ ہاؤس،کلب چوک،گو رنر ہاؤس،باغ جناح، چڑیاگھرشامل ہے۔چیئرنگ کراس،گنگارام ہسپتال، وارث روڈ، عابد مارکیٹ،مزنگ،شمع،اچھرہ ،فاضلیہ کالونی،رحمان پورہ،اچھرہ پل،پنجاب کالج ،نیو گارڈن ٹاؤن بھی شامل ہے ۔کیمپس پل،پنجاب یونیورسٹی گیٹ نمبر 4،ہیلے کالج ،آئی بی اے سٹاپ،شاہ دی کھوئی،راوی چوک،شوق چوک،اکبر چوک ،ٹاؤن شپ بازار ،موچی پورہ بھی شامل ہے ۔ماڈل روڈ لنک روڈ،ہنڈا موڑ،گورنمنٹ امپلائی سوسائٹی،پنڈی سٹاپ،رفع یونیورسٹی،نرسری بس سٹاپ،ہمدرد چوک،منہاج یونیورسٹی بھی روٹ میں شامل ہے ۔الیکٹرو بس سروس میں فری وائی فائی،موبائل چارجنگ،ہراسگی کے واقعات کے سدباب کیلئے سی سی ٹی کیمرے نصب ہوںگے۔