صدر مملکت کو گورنر سردار سلیم حیدر نے پاور شیئرنگ فارمولے سمیت پنجاب کی صورتحال پر با ت چیت کی ‘ ذرائع

اتوار 23 فروری 2025 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کی سابق گورنر مخدوم احمد محمود کے گھر ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر آصف علی زرداری سے پاور شیئرنگ فارمولے سمیت پنجاب کی صورتحال پر بات چیت کی۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کوجنوبی اور وسطی پنجاب میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرکی کارکردگی کوسراہا ۔سابق گورنر احمد محمود نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو رحیم یارخان میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کے بارے میں آگاہ کیا۔