aدہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، عطاء اللہ تارڑ

اتوار 23 فروری 2025 17:00

[لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2025ء)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشت گرد عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں،پاکستان نے ترقی اس وقت کرنی ہے جب دہشت گردوں کا خاتمہ ہوگا، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔یہاں ایک سوال و جواب کے سیشن میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی سپیکٹرم میں مینٹر شپ پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان وکلاء کے لئے بھی ایسا پروگرام ہونا چاہئے جس میں وہ اپنے مسائل کو حل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگوں کے بھی قوانین ہوتے ہیں، دہشت گرد کسی قانون پر عمل نہیں کرتا، سانحہ اے پی ایس پشاور اور ملکی تاریخ کا ایک المناک واقعہ ہے، سانحہ اے پی ایس کے بعد آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد شروع کئے گئے، سانحہ اے پی ایس دہشت گردوں کی مذموم کارروائی تھی، جو اس سانحہ میں ملوث تھے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ کو دھرنے کے لئے فنڈنگ کہاں سے مل رہی ہی دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشت گرد عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، دہشت گرد عناصر بلوچستان میں ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ایک ایسی حکومت آئی جس نے دہشت گردوں کو واپس لا کر ملک کا امن و امان داؤ پر لگا دیا،دہشت گردی سے پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا، عطائاللہ تارڑنے کہا کہ دہشت گرد ہر قسم کی اخلاقیات سے عاری ہوتے ہیں، ٹی ٹی پی نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کیں، یہ برے لوگ ہیں، ان کا خاتمہ کر کے رہیں گے، پاکستان نے ترقی اس وقت کرنی ہے جب دہشت گردوں کا خاتمہ ہوگا، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔