پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، قادر مگسی

پیپلز پارٹی والے کینال کے معاملے پر سنجیدہ ہوتے تو سندھ اسمبلی میں قرارداد لاتے،سربراہ سندھ ترقی پسند پارٹی

اتوار 23 فروری 2025 20:40

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2025ء)سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر کے کینال منصوبے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے کینال کے معاملے پر سنجیدہ ہوتے تو سندھ اسمبلی میں قرارداد لاتے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کینال بنانے کے منصوبے میں مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دنیا جہاں کے مسائل پر جیل سے بیان دیتے ہیں، لیکن کینال کے معاملے پر بانی یا پی ٹی آئی قیادت کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔