
بلوچستان اسمبلی اجلاس، کوئٹہ سے اندورن ملک ائیرلائنز کے کرایوں میں ہوش ربا اضافے کیخلاف قرار داد منظور
جمعہ 28 فروری 2025 21:50
(جاری ہے)
اور لوگ با امر مجبوری ہوئی جہاز کے زریعے اپنے مریضوں کو کراچی لے جاتے ہیں۔ لیکن کوئٹہ سے کراچی جانے والے تمام ائیر لائنز نے مریضوں اور عوام کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کرتے ہوئے ایک سائیڈ کا کرایہ 70 ہزار روپے مقرر کیا ہے۔
جو کہ صوبہ کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ تمام ائیرلائنیز کے اس ظالمانہ اقدام سے صوبہ کے مریضوں، طالب علموں اور دیگر مسافروں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ لہذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ اس بابت فوری طور پر وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ وہ کوئٹہ سے کراچی اور ملک کے دیگر شہروں کو جانے والے تمام ائیر لائنز کے کرایوں میں فوری طور پر کمی لانے کو یقینی بنائے تا کہ صوبہ کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی اوراحساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ قرار داد پر بات کرتے ہوئے میر صادق عمرانی،میر یونس عزیز زہری، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، میر ظہور بلیدی، میر زابد علی ریکی، اصغر علی ترین، ملک نعیم بازئی ، میر رحمت صالح بلوچ ، نور محمد دمڑ نے کہا کہ کوئٹہ سے اندرون ملک پروازوں کے کرائے ہر روز تبدیل ہوتے ہیں یہ کرائے اب 70ہزار روپے تک پہنچ چکے ہیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور تربت سے رات گئے 1بجے یا صبح 7بجے فلائٹس رکھی جاتی ہیں جس سے مسافروں کو مشکلات درپیش ہوتی ہیں اکثر رات کو کراچی میں مسافروں کو لوٹ بھی لایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سفری سہولیات کا فقدان ہے پنجگور، تربت، ژوب، خضدار کے ہوائی اڈے فعال ہیں ان پر بھی فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے ائیر لائنز کو یہاں سے منافع حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات فلائٹ فل بتائی جاتی ہے جب سفر کریں تو نشستیں خالی ہوتی ہیں اس صورتحال کا نوٹس لیکر وزیراعلیٰ وزرات دفاع اور پی آئی اے سمیت ایئر لائنز کی انتظامیہ کو خط لکھیں ۔ اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ائیر لائنز بلوچستان کے لوگوں کی مجبور ی سے ناجائز استفادہ حاصل کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ صوبے سے چلنے والی ائیر لائنز کے حکام کو خط لکھیں اگر معاملہ حل نہیں ہوتا تو ہم انہیں اسمبلی طلب کریں گے ۔بعدازاں قرار داد کو پورے ایوان کی مشترکہ قرار داد کے طور پر منظور کرلیا گیا ۔ اجلاس میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اصغر علی ترین نے کہا کہ ضلع پشین میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہوتی جارہی ہے ہماری جماعت کے ایک رہنماء عزیز آغا پر فائرنگ ہوئی جس میں انکی اہلیہ شہید ہوئیں تاہم اب تک انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہیں کی ۔ اس سے قبل بھی پشین سے لاش ملی ، چوری چکار ی عام ہے اے اور بی ایریا میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے اس پر نوٹس لیا جائے ۔ جس پر اسپیکر نے پشین میں امن و امان کی صورتحال پر چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس کو آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ۔مزید اہم خبریں
-
لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے 4 افراد شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹراور متعدد چیک پوسٹیں تباہ
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.