Live Updates

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کی کارگردگی لائق تحسین ہے، ایم پی اے عامر عنا یت خان شہا نی

ہفتہ 1 مارچ 2025 13:48

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2025ء) گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کی کارکر دگی لائق تحسین ہے ،کالج کی بہتری اور طلبا کی فلا ح و بہبود کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی عامر عنا یت خان شہا نی نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے 59 ویں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

تقریب میں آمد پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر پر وفیسر نعیم الحق چودھری ، وائس پر نسپل پرو فیسر شیخ محمدذوالفقار علی، پرو فیسر امجد سعید چودھری ، پرو فیسر ڈاکٹر محمد اشر ف کمال ،پرو فیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کٹ ،پرو فیسر ظفر سعید چودھری ، پروفیسر ڈاکٹر مظہر عباس مگسی ،پرو فیسر رمضان خان سیا لوی، پروفیسر رضا حسین سیال ، پروفیسر عصمت اللہ خان ،پرو فیسر راحیل عدنان خان ، پرو فیسر خضر عبا س خان ،پرو فیسر عمران خان ممڑ ،پرو فیسر عبد العزیز انجم، پرو فیسر محمد الیا س،انچارج ایڈمن ملک محمد اکرم اور طلبا نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کر تے ہوتے پرنسپل نعیم الحق چودھری نے کہا کہ کالج نے گزشتہ دو سالوں میں یونیورسٹی اور بورڈ میں 14 نمایاں پو زیشنیں حاصل کی ہیں۔ کھیلوں اور ادبی مقابلہ جات میں ضلعی ، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر بھی نمایاں پو زیشنیں حاصل کی ہیں ۔بی ایس سوشل ورک اور بی ایس کی ایوننگ کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ کالج انتظامیہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے، تاکہ ہمارے نوجوان آگے بڑھ کر ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

انھوں نے کالج کے لیے آئی ٹی لیب ،فرنیچر اور کھیلوں کے لیے مزید سہولیات کا مطالبہ کیا ۔ چیرمین سپورٹس بورڈ پرو فیسر امجد سعید چودھری نے سپا سنامہ پیش کرتے ہوئے تشریف آوری پر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کالج کی ڈویلپمنٹ کے لیے فنڈز، مزید سہولیات فرنیچر وغیرہ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات