حکومت سندھ کا پرنٹڈ شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیوں، دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

شہری نے وزیراعظم پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی جس پرمحکمہ بیوروآف سپلائی سندھ نینوٹس لیتے ہوئیکارروائی کا آغاز کردیا

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:05

حکومت سندھ کا پرنٹڈ شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیوں، دکانداروں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء) سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ. یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے باٹا شوز کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا.

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف باٹا شوز کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، جس پر باٹا شوز کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی پر، شکایت ڈسٹرکٹ کنزیومرپروٹیکشن کورٹ ساتھ کراچی میں جمع کردی گئی ہے، جس کا کنزیومرپروٹیکشن کورٹ ساتھ میں کیس کا آغاز 6 مارچ کو ہوگا.شکایت درج کرانے والے شہری کا کہنا تھا کہ باٹا شوز کی دکان سے جوتوں کا ایک جوڑا خریدا تھا جس پر مجھ سے شاپنگ بیگ کے 30 روپے اضافی وصول کیے گئے جو کہ غیر قانونی ہیں، اس سے متعلق وزیراعظم پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی جس پرمحکمہ بیوروآف سپلائی سندھ نینوٹس لیتیہوئیکارروائی کا آغاز کردیا ہے۔