سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر رہنمائوں کی دارالعلوم حقانیہ آمد، مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر لواحقین سے اظہارتعزیت

اتوار 2 مارچ 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2025ء) دارالعلوم حقانیہ میں مولانا حامد الحق حقانی کی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان خان اور سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا سر مہتاب عباسی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک گئے، انہوں نے مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر ان کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی بھی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک گئے، انہوں نے مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر شہداء کی شہادت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے تاثرات بھی درج کئے اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔