cملک عبداللہ جان سرگڑھ عرف حاجی لالو انتقال کرگئے

کوئٹہ (آن لائن) ملک عبداللہ جان سرگڑھ عرف حاجی لالو انتقال کرگئے وہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ملک عبیداللہ عرف ملک گران کے بڑے بھائی تھے مرحوم کو اپنے آبائی قبرستان کچلاغ میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی وفات پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر سیکریٹری سید قادر آغا ایڈوکیٹ، مرکزی سیکریٹری مالیات یوسف خان کاکڑ، صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز رحمت اللہ صابر، ندا خان سنگر ، عبدالرزاق بڑیچ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات زمان خان کاکڑ، مرکزی کمیٹی کے ممبر بازو صاحب ،منان خان کاکڑ، ضلع معاون سیکریٹری باچا خان کاکڑ پروفیسر اسد ترین اور ڈاکٹر صلاح الدین نے فاتحہ خوانی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائیں۔ نیز مرحوم کی فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ زیارت روڈ نزد زمیندار ہوٹل قلعہ ملک حاجی محمد اسحاق سرگڑھ کچلاغ میں ہوگی۔ %****************** 03-03-25/--216

پیر 3 مارچ 2025 21:45

ماہ رمضان المبارک کے شروعات میں ہی صوبائی وضلعی حکومتوں کے عوام سے کیے گئے وعدے ہوا میں اڑ گئے /کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے نگران کونسل کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا شاہ محمد مولانا محمد مولانا محمد ہاشم خیشکی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا حفیظ اللہ سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا مفتی نیک محمد فاروقی رحیم الدین ایڈووکیٹ نعمت افغان چوہدری محمد عاطف مولانا ضیا الرحمن فاروقی ٹکری محمد جان لانگو ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی معاون ناظم مالیات حاجی سید عبدالواحد آغا میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ مولانا مفتی روزی خان بادیزئی مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ اختر جان مری مولانا مفتی رحمت اللہ سالار مولانا علی جان ڈپٹی سالار حافظ محیب الرحمن ملاخیل مولانا جان محمد مولانا حزب اللہ ملنگ یار حافظ رحمن گل مولانا محمد اسلم مولانا سعیداحمد مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا احمد جان ساسولی مولانا عبدالمجید مولانا محمد اکبر مینگل سید نصیب اللہ آغا مو مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا مفتی رضا خان امین جان رند حاجی محمد عیسی ملک روزی الدین عبدالباری بازیی اور ڈیجٹیل میڈیا کے کوآرڈینیٹر عبدالباری شہزاد نے اپنا جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ھیکہ ماہ رمضان المبارک کے شروعات میں ہی صوبائی وضلعی حکومتوں کے عوام سے کیے گئے وعدے ہوا میں اڑ گئے ماہ رمضان المبارک میں بجلی لوڈشیڈنگ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے سحری اور افطاری کے وقت بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ ظلم اور سراسرزیادتی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی لوڈشیڈنگ زیادہ ھورہاہے جس کی وجہ سیاس ماہ مقدس میں بھی عوام کی زندگی تلخ بن چکی ھے۔گیس حکام دعاکی بجائے بدعائیں سمیٹ رہے ھیں۔خدارااس کاتدارک کیاجائیاوراس مسئلے کافوری حل نکالاجائے انہوں نے کہا کہ حکومت کاریلیف پہنچانے کاوعدہ صرف اعلانات تک محدود ہو گیا مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے حکمران طبقہ گرانفروشوں سیملی بھگت کی وجہ سیمہنگائی کے خاتمے کیلیے ٹھوس اقدامات سیگریزاں ھے انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا محکمہ گیس کے اعلی حکام خدا کاخوف کرے ماہ رمضان المبارک کی مقدس ماہ میں بجلی لوڈشیڈنگ گیس لوڈشیڈنگ شرمناک اورظالمانہ عمل ہے سریاب ہزار گنجی اختر آباد مشرقی بائی پاس کچلاک پشتون آباد خروٹ آباد پشتون باغ ودیگر ملحقہ علاقوں میں گیس بجلی بحران پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ تشویش کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر بجلی گیس لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر مہنگائی کا طوفان مسلط کیا جارہا ہے اور بجلی گیس لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیہ نے روزہ داروں کو سخت مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

اورامور خانہ داری کو سخت متاثر کیاھے۔اورلوڈشیڈنگ میں اضافہ نے رمضان سے پہلے والے مہینوں کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔