پاکستان کی معاشی ترقی و مضبوطی ہی ہم سب کی بقا ء کی ضامن ہے‘عبدالعلیم خان

صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقاتیں

اتوار 9 مارچ 2025 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2025ء)صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے متحرک پارلیمانی کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کرنے والوں میں رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ اور غضنفر عباس چھینہ شامل تھے ۔

وائس چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے این اے 117 اور پی پی 146 میں ترقیاتی کاموں پر مشاورت کی۔عبدالعلیم خان نے کہا پاکستان کی معاشی ترقی و مضبوطی ہی ہم سب کی بقا ء کی ضامن ہے۔ ترقی کرتا ہوا پاکستان 24 کروڑ عوام کے دلوں کی آواز ہے ۔ عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت میں اضافہ خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی سے ہی عام آدمی کا ریلیف منسلک ہے ۔

پاکستان اب مستحکم ہونے کا سفر طے کر رہا ہے ۔ ہر محب وطن پاکستانی قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو محفوظ بنانا اور دہشتگردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ شہریوں کو درپیش مشکلات کا دیرپا اور مستقل حل ہونا چاہیے۔ اراکین اسمبلی ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنائیں۔