میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن زیرگردش ہے، بیرسٹرڈاکٹرسیف

منگل 11 مارچ 2025 22:57

میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن زیرگردش ہے، بیرسٹرڈاکٹرسیف
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے کی کرپشن زیر گردش ہے۔اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، ریڑھی منصوبے میں قومی خزانے کو 50 ملین روپے نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن سے پاک نہیں،جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن دی ماں بن گئی ہیں مریم نواز نے گزشتہ ایک سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔مریم نواز عوام کے ٹیکس کے پیسے کرپشن اور اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ہر منصوبے کے آغاز سے پہلے ہی کمیشن اور کرپشن کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فارم 47 کی جعلی وزیراعلیٰ پنجاب قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں. چچا نے وفاق میں جب کہ بھتیجی نے پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کیپ یسے کرپشن اور کمیشن کی نذر کرنا ظلم ہے۔ کرپشن کیوجہ سے شریف خاندان کو عوام نے بری طرح مسترد کیا ہے مگر اس نے فارم 47 کا سہارا لے کرجعلی حکومت بنائی ہے اور اب عوام کو ایک بار پھر یہ خاندان لوٹ رہا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ جعلی حکومت کے جلد ازجلد خاتمے میں ہی ملک وقوم کی بھلائی ہے بصورت دیگر شریف خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔