سابق ڈی جی پمز ہسپتال اسلام آباد نظر حیات خان کے صاحبزادے کو سپرد خاک کردیا گیا

منگل 11 مارچ 2025 23:04

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)سابق ڈی جی پمز ہسپتال اسلام آباد نظر حیات خان کے صاحبزادے حمزہ حیات طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے کو آبائی قبرستان واقع موضع پنج پیر میں سپرد خاک کر دیا گیا ، جنازہ میں میجر عامر ، مولانا محمد طیب طاہری ، محمد رشید ایڈووکیٹ، سلیم خان ایڈووکیٹ ، حماد حسن اور دیگر دوست و احباب ، علما کرام ، طلبا سمیت ہر مکتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مرحوم بریگیڈیئر فیصل حیات خان، اسدحیات ،حارث حیات اور اسامہ حیات کے بھائی ، سابق چیف آئی ایس آئی اسلام آباد میجر (ر)محمد عامر،جماعت اشاعتِ التوحید و السن پاکستان کے امیر مولانا محمد طیب طاہری،محمد صابر،سینئر صحافی و تجزیہ نگار حماد حسن،اے این پی کے سینئر رہنما محمد سلیم خان ایڈووکیٹ اور ممتاز قانون دان محمد رشید خان ایڈووکیٹ کے بھانجے تھے ، رسم قل کل بروزِ جمعرات حجرہ محلہ غالی خیل میں ادا کی جائے گی ۔