
تشدد کو تشدد سے ختم اور عام بلوچستانی کو گلے سے لگائیں گے، سرفرازبگٹی
بندو ق کا جواب قبائلی، اسلامی اور آئینی طور پر بندوق سے دیں گے ، دہشتگردوں نے جو مقام تشدد سے لیا ہے وہ تشدد سے ہی واپس لیا جائیگا، 200لوگوں کے مسلح جتھے کے خلاف آپریشن نہ کریں تو کیا کریں ، ہمسایہ ملک میں بیٹھ کر بلوچستان میں دہشتگردی کی جارہی ہے ، سیکورٹی فورسز نے اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر 68جوانوں کو ریسکیو ، 50دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
بدھ 12 مارچ 2025 20:55
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتاہوں کہ انہوں نے انتہائی حساس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کر کے 68جوانوں کو ریسکیو کیا ہے آپریشن میں 50دہشتگرد جنہم وصل ہوئے ہیں سیکورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں آج بھی دہشتگردی کے معاملے پر کنفیوژن موجود ہے ایوان کو پہلے بھی کئی بار بتا چکے ہیں کہ حکومت اور ریاست بات چیت اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں میرے اپنے 380لوگ شہید کئے گئے پاکستان کی خاطر اس خون کو معاف کرنے کو بھی تیار ہوں لیکن یہ جنگ محرومی یا حقوق کی نہیں ہے علیحدیگی پسند پاکستان کو کیک کی طرح کاٹ کر آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں پورے ملک نے اس معاملے پر ابہام پیدا کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم اور پارلیمنٹ نے بلوچستان کو حقوق دئیے ہیں مسئلہ یہ ہے کہ تشدد کا شکار ہونے والے مسافروں اور لوگوں کے لئے بات کرنے والا کوئی نہیں ہے بشیر زیب ، براہمداغ بگٹی ، حربیار مری ، اللہ نذر بلوچ کا نام کیوں نہیں لیا جاتا جو قتل و غارت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 500لوگ قتل کریں اور معافی بھی ہم مانگیں لیکن وہ ہماری معافی تسلیم کرنے کو بھی تیار نہیں ریاست نے بار بار ماں کا کردار ادا کیاکیا نواب خیر بخش مری کے ساتھ ڈائیلاگ کر کے ان کو واپس یہاں نہیں لایا گیا کیا انہوں نے پہلے دن ایئرپورٹ پر پاکستان کا جھنڈا نہیں چلایا کیا انہوں نے سریاب میں ایک سرکل لگا کر ا ٓزاد بلوچستان کی بات نہیں کی کیا یہ سب تاریخ کا حصہ نہیں ہے کہ بالاچ مری کو لندن سے واپس لا کر ان کو الیکشن جتوایا گیا ۔ انہوں نے کہا افسوس ہوتا ہے کہ دودا خان کا بیٹا بشیر زیب کو بشیر زیب صاحب کہہ رہا ہے بندوق کے زور پر کوئی اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہے تو کیا ہم اسے نظر یہ مسلط کرنے دیں گے تاریخ میں لکھا جائیگا بلوچوں نے نائی ،دھوبی ، مارے ،جنگ اور قومیت کے اصول ہیں بلوچ تاریخ مہمان نوازی اور بہادری سے بھری پڑی ہے جو لوگ چھٹی پرجانے والے معصوم نہتے سپاہیوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ آئیں اور چھاؤنی پر حملہ کرکے دکھائیں ۔انہوں نے کہا کہ جو ملک توڑنے کی بات کریگا بندوق اٹھائے گا ریاست اسکا قلع قمع کریگی ہم نے نوجوانوں کیلئے ہاروڈ اور آکسفورڈ کے دروازے کھولے ہیں دہشت گرد ایک انچ بھی چار سے پانچ گھنٹے قبضہ نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست تیارہے مگر جو لوگ ریاست کے خلاف لڑ رہے ہیں وہ بات چیت کیلئے تیار نہیں ایک طرف وہ ہیں جو نہتے لوگوں کا خون بہارہے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو اس آزادی کو بڑھاوا دیتے ہیںکوئی ملک سوائے پاکستان کے اس طرح کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی کھلے عام اس طرح کی باتیں کرے ۔انہوں نے کہا کہ تھانے اورٹوئٹر کاسردار کہہ رہا ہے کہ آپ جنگ ہارگئے ہیں ریاست صبر سے کام لے رہی ہے ریاست نے ابتک جنگ شروع ہی نہیں کی اگر جنگ شروع کی تو پتہ لگ جائے گا کون ہارا اور کون جیتاہے۔ انہوںنے کہا کہ آئین ریاست کے ساتھ غیر مشروط وفاداری کا تقاضا کرتا ہے 100جرگے بلالیں اگر مسئلہ حل ہوتا ہے تو حکومت سب کچھ کرنے کو تیار ہے ایوان اس پورے صوبے کا نمائندہ ہے ہم یہی سے تجاویز لیکر پالیسی مرتب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فارم47سے آئی ہے میں یہ نہیں کہتا کہ مینجمنٹ نہیں ہوئی ہوگی مگر یہاں زیادہ تر وہی لوگ ہیں جو ایک سے زائد بار منتخب ہوئے اور نسلوں سے منتخب ہوتے آرہے ہیںایوان کو محض بدنام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رحمن گل اور بشیرزیب لوگوں کو مارتے ہیں ہم انکا نام کیوں نہیں لیتے نوجوانوں کو ورغلانے کیلئے سیل بنائے گئے ہیں جو لڑ رہے ہیں وہ ملک کو کیک کی طرح کاٹ پر پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں ہم ریاست کے ساتھ ہیں چاہے ہماری زندگی اور سیاست چلی جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آرہے ہیں ان سے بھی کہوں گا کہ چاہے کوئٹہ ہو یا اسلام آباد اگر مسئلہ حل ہوتا ہے تو جرگہ بلا لیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ہر گھر میں آگئی ہے ہمیں اس سے نمٹنے کے لئے مربوط اقدامات لینے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے جو جگہ تشدد سے لی ہے وہ تشدد سے ہی واپس لی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بعض لوگوں نے ویلفیئر صوبہ سمجھ رکھا ہے جو چاہتے ہیں سب کچھ سرکار ان کے لئے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ 200لوگوں کے جتھے کے خلاف آپریشن نہ ہو تو کیا کریں آپریشن کی بات کریں تو تمام سیاسی جماعتیں مخالفت کرتی ہیں مخالفت کرنے والے حل بتائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں بیٹھ کر بلوچستان میں دہشتگردی ہورہی ہے بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
ایک جوکر ملک کا وزیر دفاع رکھا ہوا ہے ان جوکروں کو میڈیا سے دور رکھیں، عالیہ حمزہ
-
گھروں میں کام کے بہانے چوریوں میں ملوث خواتین گینگ کی سرغنہ گرفتار، 40 تولے سونا برآمد
-
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
-
لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
پاک بھارت کشیدگی اور ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر سکردد اور گلگت کی پروازیں منسوخ
-
ملک بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مقرر کرنے کی ہدایت، آئندہ ہفتے سماعت کا امکان
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.