لاہورکے بعد حسن ابدال اور فتح جھنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے گورنر پنجاب سلیم حیدرخان کی خصوصی کاوش سے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت کاپسماندہ علاقوں میں الیکٹریکل بسیں چلانا قابل تعریف ہے، گورنر پنجاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 13 مارچ 2025 16:26

لاہورکے بعد حسن ابدال اور فتح جھنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)پنجاب میںلاہورکے بعد حسن ابدال اور فتح جھنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب حکومت نے گورنر پنجاب سلیم حیدرخان کی خصوصی کاوش سے حسن ابدال اور فتح جنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین سی ڈی اے محمدعلی رندھاوا کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کے موقع پر بتایا کہ حسن ابدال اور فتح جنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ فتح جنگ کے روٹ پرالیکٹرک بسیں چلانے کے اقدام کوسراہتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کاپسماندہ علاقوں میں الیکٹریکل بسیں چلانا قابل تعریف ہے۔پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ملک وقوم کی فلاح وبہبود کیلئے مل کرکام کرتے رہے گی۔

صوبے کے مفاداور ترقی کیلئے وزیراعلی پنجاب کےساتھ مکمل ہم آہنگی ہے۔یادرہے کہ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھوئیں سے پاک 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیاتھا۔ الیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 سے 35 روپے مقرر جبکہ طلبہ اور خصوصی افراد مفت سفر کرسکیں گے۔

مریم نواز نے ٹھوکر نیازبیگ سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس چلانے کا بھی اعلان کیا تھا۔بتایاگیا تھا کہ الیکٹرک بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے گئے ہیں، جبکہ خصوصی افراد کیلئے ایک آٹومیٹک ریمپ اورالیکٹرک بسوں کی چارچنگ کیلئے 9 مخصوص چارچنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔الیکٹرک بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت موجود ہو گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کینال روڈ کا دورہ بھی کیا اور الیکٹرو بس میں سفر بھی کیاتھا۔اس موقع پرگفتگو کرتے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں رشوت اور بدترین کرپشن کی گئی۔ گوگی، پنکی دور میں وزیراعلیٰ ہاوس سے کاروبار کیا جارہا تھا، اگر فسادات کی جگہ ترقی پر توجہ دی جاتی تو آج ہم بہت آگے ہوتے۔ آج بھی میری کارکردگی پر کوئی بات نہیں کرسکتا۔