
پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، عالمی مالیاتی فنڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا
عالمی مالیاتی فنڈاورپاکستان کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل، پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی اور 37 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے پر سٹاف لیول معاہدے کی طرف پیشرفت کی گئی،اعلامیہ
فیصل علوی
ہفتہ 15 مارچ 2025
10:58

(جاری ہے)
عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہاگیاکہ آئی ایم ایف ٹیم نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا۔
آئی ایم ایف جائزہ ٹیم 24 فروری سے 14مارچ تک اسلام آباد اور کراچی میں رہی۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ پاکستان کے ساتھ صحت عامہ، تعلیم کے فروغ اور سماجی تحفظ کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایاگیا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا۔ پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو حتمی شکل دینے کیلئے ورچوئلی بات چیت جاری رکھیں گے۔پاکستان دورے کے دوران صحت عامہ کی بہتری اور تعلیم کے فروغ کیلئے بات چیت ہوئی۔ پاکستان کے ساتھ سماجی تحفظ کیلئے اورماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے حکومتی قرضوں کو کم کرنے کیلئے سخت معاشی اقدامات کیے ہیں، مہنگائی کم کرنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی اپنائی گئی ہے، بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں جب کہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کااس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل اور تمام امور طے کرلئے گئے ہیں معاشی اور اقتصادی بحالی پر آئی ایم ایف مطمئن ہوگیا ہے اب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہوں گے ۔ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر سے زائد قسط جاری ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں امداد کی ترسیل کے لیے نئے فاونڈیشن کے قیام کا اعلان
-
امریکہ پاکستان اور بھارت کے بحران میں مداخلت نہیں کرے گا، وینس
-
وزیراعظم شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کے راہنماحاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر تعزیت کا اظہار
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی ، سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے سے ٹیلیفونک گفتگو، بلا اشتعال بھارتی حملوں سے بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا
-
پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،کسی بھی جارحیت پر دشمن کو دندان شکن جواب دیں گے،وفاقی وزیر ریلوے
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کی بندش کی افواہوں پر کان نہ دھریں،سرٹ
-
عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ
-
جی-10 بمقابلہ رافیل،پاک بھارت فضائی جنگ نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
-
پاک بھارت کشیدگی،وزیر داخلہ سے قائمقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.