
قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاقِ رائے اورمکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے،سراج الحق
ہفتہ 15 مارچ 2025 22:48

(جاری ہے)
آن لائن کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی تنظیم کے تحت ایک روزہ تربیتی کنونشن کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ عثمان فاروق، ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ ، ڈاکٹراشتیاق احمدگوندل،سیکرٹری یاسراقبال کھاراایڈووکیٹ بھی خطاب کیا۔
سراج الحق نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پارلیمانی خطاب میں امن قائم کرنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں دیا ہے جب کہ دوسری جانب وفاقی حکومت معیشت کی بحالی کی تو بہت بات کرتی ہے لیکن اس سے پہلے اسے ملک میں امن و امان قائم کرنے کواولین ترجیح بناناہوگی۔ عوام کے جان، مال، عزت کے تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک پیج پر لائی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کا کام لوگوں کو امن فراہم کرنا ہے، انھیں صحت اور تعلیم کی سہولتیں دینا ہے، ریاست جب اپنی رٹ قائم کرنے کی بات کرتی ہے تو یہ بھی دیکھے کہ طاقت کے ذریعے لوگوں کو جھکنے پر مجبور نہ کیا جائے،۔ ملک پر چند جاگیردار، بڑے خاندان، نام نہاد سیاست دان، جرنیل اور بڑے بیوروکریٹ مسلط ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک میں سیاست اور حکومت ان ہاتھوں میں ہے جو رشوت، جھوٹ اور ظلم کے نظام کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ ان حالات سے نکلنے کے لیے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل عوام کی فلاح و بہبود اور ظلم کے نظام اور سودی نظام معیشت کے خاتمے اوراسلام کے عادلانہ ومنصفانہ نظام کے قیام کے لیے ایک بڑی جدوجہد کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی اس جدوجہد میں مصروف ہے۔
مزید قومی خبریں
-
قصور،لڑکی سے ملنے کیلئے آئے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
-
قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کیلئے ترستے رہے، جاوید ہاشمی
-
باقی لوگوں کا نہیں پتہ،فواد چوہدری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے، اہلیہ حبا فواد
-
افغانستان سے تجارتی معاہدے کے تحت زرعی اشیا پر ڈیوٹی، ٹیکسز میں رعایت کا فیصلہ
-
ایران، عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا: باجوڑ میں مارٹر شیل گھر پر گرنے سے ایک خاندان کے 4 افراد زخمی
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.