وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دیں گے، عوام کو پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 مارچ 2025 20:19

وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 15مارچ 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دیں گے، عوام کو پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اقدام بجلی کی قیمتوں میں بامعنی کمی کا باعث بنے گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے جامع پیکج تیار کیا جارہا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پیکج کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس ریلیف سے بجلی کی قیمتیں کم ہونے کے ساتھ مہنگائی پر بھی اثر پڑے گا، بجلی کے نرخوں میں کمی کے پیکج کا آئندہ ہفتوں اعلان کیا جائے گا، حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔

(جاری ہے)

 مزید برآں وفاقی وزیر صنعت وتجارت تنویر حسین نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ 10 فیصد کم کیا، آنے والے مہینوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے، تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟ پاکستان کو کمزور کرنے والے ناکام ہوں گے۔ میڈیا کے مطابق وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کیا۔

یہ انٹر چینج لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر کالا شاہ کاکو سے 3 کلو میٹر پر ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشیوں کو اسلام آباد لاہور موٹر وے تک رسائی دے دی گئی۔ وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس ضلع کے رہائشیوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر صنعت وتجارت تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟ پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے والے غدار ہیں، ایک سال کے دوران پالیسی ریٹ 10 فیصد کم کیا ہے۔ پی ٹی آئی دور میں نواز شریف کے جاری کردہ منصوبے روک کر بھونڈی سیاست کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آنے والے مہینوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے۔