پاکستان سنی تحریک کے تحت اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے ملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منایا گیا

اسلامو فوبیا کے شکار اہلِ مغرب کے اسلام دشمن رویئے کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے،سربراہ پاکستان سنی تحریک سوشل میڈیاپر یہود وہنوداور ایجنٹ قادیانی خاتم النبیین محمد مصطفی ﷺکی شان میں مسلسل گستاخی کررہے ہیں گرفتار کیا جائے،شاداب رضا نقشبندی

ہفتہ 15 مارچ 2025 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)عالمی اسلامو فو بیا ڈے کے موقع پرپاکستان سنی تحریک کے تحت اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے ملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منایا گیا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے شکار اہلِ مغرب کے اسلام دشمن رویئے کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے، تحفظ ناموس رسالت منانے کے ساتھ حکومت اور عدلیہ توہین رسالت کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناظم آباد میںکانفرنساور ذمہ داران سے مواصلاتی خطاب کرتے ہوئے کیا شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا درس ضرور دیتا ہے لیکن یہ بھی یاد رکھا جائے کہ اسلام نفرت آمیز رویوں ، دشمنی پر مبنی سازشوں اور ظلم بربریت کیخلاف جہاد کا بھی درس دیتا ہے،ختم نبوت ﷺ کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے اور کسی بھی قسم کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں، عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ کے لیے تعلیمی اداروں میں شعور اجاگر کیا جائے،عالمی سطح پر ایسے قوانین بنائیں جائیں کہ اسلام کی مقدس ہستیوں کی اہانت کا دروازہ بند کیا جاسکے، مقدس ہستیوں کی توہین کرنیوالے مجرموں کو قانونی طور پر سخت سزا اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں،محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی ﷺ نے اندھیروں اور ظلم وبربریت کا خاتمہ کرکے سسکتی ہوئی انسانیت کو راحت بخشی، آزادی اظہار کے نام پر نبی کریمﷺکی توہین دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے،مغربی ممالک جو اسلام دشمن رویوں کے ساتھ گستاخوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں ان کے چہرے عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکے،سوشل میڈیاپر یہودوہنوداور ان کے ایجنٹ قادیانی حضور خاتم النبیین محمد مصطفی ﷺکی شان میں مسلسل گستاخی کررہے ہیں، اقوام متحدہ دنیا کے تمام ممالک کے مذاہب کے سرکردہ لوگوں پر مبنی فورمز بنائے تاکہ وہ بتاسکیں کہ کسی بھی مذہب کی توہین کرنا عالمی جرم ہے،مذاہب کی توہین کی روک تھام کیلئے عملی طور پر اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرئے،حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کی معزز عدالتوں نے اسلامی شعائر کی توہین کے مرتکب افراد کو سزائیں دی ہیں ان پر فوری عمل درآمد کرایا جائے،عقیدہ ختمﷺنبوت کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ نئی نسل کو اس کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے،حکومت پاکستان عالمی سطح پر اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر تحفظ ناموس رسالتﷺکے حوالے سے مثر سفارتی اقدامات کرے اور عالمی برادری کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنے پر آمادہ کرے،پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری،شمالی پنجاب کے صدر زاہد حبیب قادری،جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،وسطی پنجاب کے صدر سردار طاہر ڈوگر،سندھ کے صدر نور احمد قاسمی،بلوچستان کے صدر محمد علی بلوچ،کے پی کے کے صدر انعام اللہ قادری ودیگر مقررین نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ﷺکے لیے ہر سطح پر مثر جدوجہد کی جائے گی،حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرے، توہین رسالتﷺ اور توہین ختم نبوت ﷺکے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ایسے جرائم کے مقدمات کو فوری طور پر نمٹایا جائے، مقررین نے زور دیا کہ مذہبی آزادی کے نام پر اسلامی عقائد کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی و عوامی سطح پر موثر اقدامات کیے جائیں گے