ملکی ترقی و خوشحالی کیساتھ کم مراعات یافتہ طبقہ کا طرزِ زندگی بہتر کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں‘عطاء اللہ تارڑ

شہبازشریف نے وفاق ،مریم نوازنے پنجاب کی سطح پرخصوصی رمضان پیکیج دیاہے،وفاقی وزیر اطلاعات ،ساجدہ تارڑ نے حلقہ این اے 127میں راشن تقسیم کیا

ہفتہ 15 مارچ 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیساتھ کم مراعات یافتہ طبقہ کا طرزِ زندگی بہتر کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم میاں شہبازشریف نے وفاق جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے صوبہ کی سطح پرخصوصی رمضان پیکیج دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور محترمہ ساجدہ تارڑ اپنے حلقہ انتخاب میں خدمتِ خلق میں مصروف ہیں ۔

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کی طرف سے لاہور میں حلقہ این اے 127کے علاقہ میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر عطاء اللہ تارڑی نے کہا کہ رمضان المبارک صبر کرنے کے ساتھ ساتھ مستحقین کا خیال رکھنے کا بھی مہینہ ہے،ملکی ترقی و خوشحالی کیساتھ کم مراعات یافتہ طبقہ کا طرزِ زندگی بہتر کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں، میری جانب سے یہ حقیر خدمت ہے جو ہم رمضان میں ذاتی حیثیت سیراشن تقسیم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این اے 127کے تمام صوبائی حلقوں میں راشن تقسیم کیاجارہاہے ، ہرموقع پر ہم نے حلقہ کی عوام کا خیال رکھا ہے اورہم ہمیشہ حلقہ کی عوام کیساتھ کھڑے ہیں ۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف نے وفاق جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے صوبہ کی سطح پرخصوصی رمضان پیکیج دیاہے۔اس موقع پر ساجدہ تارڑ نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ہمیں اپنیگردونواح میں مستحق افرادکا خصوصی خیال رکھنا چاہئے،این اے 127 میں یہ راشن تقسیم کیاجائیرہا ہے۔ حلقہ کی عوام کے لیے یہ ہماری طرف سے تحفہ ہے۔