
ٹریک کی بحالی مکمل ، کل سے بلوچستان ٹرین آپریشن دوبارہ شروع ہوگا ، حساس علاقوں میں ٹرین کی ڈرون کے زریعے نگرانی کی جائے گی ، ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر ریلوے حنیف عباسی
پیر 17 مارچ 2025 19:50
(جاری ہے)
اس واقعہ میں پاکستان ریلوے اور ریلوے پولیس کے 2 ملازمین شہید ہوئے ہیں جن کے پاکستان ریلوے کی جانب سے فی کس دو ،دو لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد پاکستان سکیورٹی فورسز جس پیشہ وارانہ مہارت سے آپریشن کر کے یرغمالیوں کو بچایا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، ایک ہی مقام پر 9 خودکش حملہ آوروں کی موجودگی میں ایک جانی نقصان بھی ہوئے بغیر تمام مسافروں کو بازیاب کرایا گیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ،جیسے ہی سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس دی اس کے ساتھ ہی پاکستان ریلوے کے مزدورں نے ٹریک بحالی کے لئے دن رات کا م کیا ، اب ٹریک بحال ہو گیا ہے جس کے بعد کل سے باقاعدہ کوئٹہ ٹرین سروس کا بھی دوبارہ آغاز ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں جتنے بھی مسافر شہید ہوئے وہ سکیورٹی فورسز کے وہاں پہنچنے سے پہلے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوچکے تھے ۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک شہری کی شہادت بھی نہیں ہوئی بلکہ حملہ آور 33 افراد کو جہنم واصل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن چاہتا ہے کہ ملک عدم استحکام کا شکار ہو وہ اس کے لئے کوششیں بھی کرتا رہتا ہے ۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ آستین کے سانپ ہمارے ملک کے اندر ہی موجود ہیں ۔ ہندوستانی میڈیا کو کیسے معلوم تھا کہ ٹرین حادثہ ہونا ہے اور اس پر اس اندازسے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے پروپیگنڈاکرنا ہے اور اسکے ساتھ ہی ملک کے اندر غیر ملکی امداد پر پھلنے والی تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مشنیں اس پروپیگنڈے کو اسی رفتار سے آگے بڑھاتی نظر آتی ہے ۔ انہوں نے ملک کی تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ ملکی مفادات کی خاطر دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو جائیں ، پوری قوم پاک فو ج کے پیچھے کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی سے ہمکنار ہونگی ۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.