Live Updates

فتنہ عدم استحکام چاہتا ہے، جب کوئی سرمایہ کاری کیلئے آتا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے دیتا ہے؟

پی ٹی آئی کی جانب سے قومی مفاد میں منعقد ہراجلاس کا بائیکاٹ کیا جاتا ؟ ملک ڈیفالٹ کے دہانے اورمعیشت تباہ ہوجاتی ہے، رہنماء ن لیگ میاں جاوید لطیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 مارچ 2025 22:12

فتنہ عدم استحکام چاہتا ہے، جب کوئی سرمایہ کاری کیلئے آتا ہے تو یہ احتجاج ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 18مارچ 2025ء ) مرکزی رہنماء ن لیگ میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فتنہ صرف عدم استحکام چاہتا ہے، جب کوئی سرمایہ کاری کیلئے آتا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے دیتا ہے؟ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے حکومت میں آتے ہی سی پیک رُک جات اہے، ملک ڈیفالٹ کے دہانے اورمعیشت تباہ ہوجاتی ہے۔ دہشت گردی بڑھنے لگتی ہے، قومی مفاد میں ہراجلاس کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے، کیا یہ محض اتفاق ہےکہ جب کوئی غیرملکی وفد سرمایہ کاری کیلئے آتا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے دیتا ہے؟ یہ فتنہ صرف عدم استحکام چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی آج کی پریس کانفرنس کے بعد قوم کو یقیناً موازنہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ نوازشریف نے کیسا پُرامن، خوشحال مستحکم اورعالمی سطح پرایک ایٹمی طاقت رکھنے والا پاکستان دیا؛ مگر پراجیکٹ عمران خان اوراس کے سہولت کاروں نے پاکستان کو کہاں لا کر کھڑا کر دیا۔

(جاری ہے)

غیرت ہو تو شرم سے ڈوب مرو!!

ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشتگردی کی حالیہ کاروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔کمیٹی نے انسداد دہشتگردی آپریشن کے انعقاد میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

کمیٹی نے ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے اسٹریٹجک اور ایک متفقہ سیاسی عزم پر زور دیتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔کمیٹی نے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے ، لاجسٹک سپورٹ کے انسداد اور دہشتگردی و جرائم کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان اور عزم استحکام کی حکمت عملی پر فوری عملدرآمد پر زور دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات