گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شہید فرحان جان دالبندین کے سینکڑوں غریب ،نادار اورمستحق طلباء میں یونیفارم اور بیگز تقسیم

جمعرات 20 مارچ 2025 21:31

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شہید فرحان جان دالبندین کے سینکڑوں غریب نادار اور مستحق طلبائمیں 300 جوڑے مفت نئی رنگ کی یونیفارم اور 114 اسکول بیگز کی تقسیم کی پروقار تقریب اسکول کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی بچوں کے یونیفارم کے کلر بلیک سے چینج کر کے نیلا(بلیو)کردیا گیا ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی ، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اشوک کمار راجپوت کے ہمراہ بوائز ہائی اسکول کا دورہ جہاں ڈسٹرکٹ چیئرمین اور واہس چیئرمین کا اسکول کے اسکاؤٹس نے والہانہ استقبال کیا گیا معزز مہمانان پر گل پاشی بھی کی گئی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین اور ڈسٹرکٹ واہس چیرمین نے اپنی جانب سے اور ایم پی اے چاغی محمد صادق خان سنجرانی اور رہبر چاغی و سابقہ مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کے جانب سے دئیے گئے نیو یونیفارم بچوں میں تقسیم کی جو ضلع بھر کے اسکولوں میں یکساں استعمال کئے جائیں گے اور یہ عمل ترتیب وار جارہی رہے گا یاد رہے پہلے ضلع چاغی کے اسٹوڈنٹس کے یونیفارم کا کلر بلیک تھا چونکہ ضلع چاغی گرم علاقہ ہے اس کلر میں بچے گرم موسم کی وجہ سے بے چینی محسوس کررہے تھے جس کو اب محکمہ تعلیم ضلع چاغی کی جانب سے چینج کر دیا گیا ہے بلیک کلر کی بجائے اب بچے بلیو کلر کے کپڑے پہن کر اسکول آیا کریں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ایم پی اے چاغی محمد صادق خان سنجرانی ، رہبر چاغی میر اعجاز خان سنجرانی اور ہماری پہلی ترجیح تعلیم اور صحت ہیں ہم نے ہمیشہ تعلیم کو اولین ترجیح دیتے ہوئے، ہماری طرف سے خاطر خواہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کئی علاقوں میں بند پڑے اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے تاکہ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بحال ہو سکے، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر سینکڑوں اساتذہ کی بھرتی کی ہے۔ اس سے اسکولوں میں تعلیمی عمل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی،حکومت کی جانب سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف پروگرامز اور پالیسیاں نافذ کی جا رہی ہیں، تعلیم کو بہترین پالیسی کے تحت فروغ دیا جارہا ہے تاکہ اگر کسی وجہ سے اسکول بند ہوں ، وہاں کے اسکولز جلد سے جلد کھول دیا جاے تاکہ بچوں کی تعلیم جاری رہ سکے۔

جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ضلع چاغی گرم موسم کی وجہ سے بلیک یونیفارم کی جگہ بلیو یونیفارم کرنے کا اقدام کیا گیا تاکہ بچے شدید گرم موسم میں بھی آرام دہی سے اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکیں۔ ان تمام اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم میسر ہو اور وہ ضلع چاغی کے ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی اشوک کمار راجپوت سینئر ٹیچرز عطاء اللہ بلوچ عبدالظاہر انقلابی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس دوران بچوں میں اسکول بیگز بھی تقسیم کئے گئے تقریب میں ڈی ڈی ای او دالبندین شیر آغا سنجرانی ڈی ڈی او ای نوکنڈی حاجی دین جان مینگل ڈی ڈی او ای تفتان صدر الدین عینی ہیڈ ماسٹر حاجی فیض محمد محمد حسنی فوکل پرسن برائے ایجوکیشن عمران سنجرانی فوکل پرسن برائے ایجوکیشن آفس وسیم سنجرانی کونسلر ادریس ریکی ڈسٹرکٹ چیئرمین کے فوکل پرسن اللہ نذر سنجرانی اساتذہ طلباء اور والدین کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھے۔