دالبندین، گورنمنٹ مرکزی بوائز ہائی اسکول شہید فرحان جان میں تین سو سے زائد طلبہ می نئے یونیفارم اور ایک سو پچاس بستے تقسیم کردیے گئے

جمعرات 20 مارچ 2025 23:10

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2025ء)گورنمنٹ مرکزی بوائز ہائی اسکول شہید فرحان جان میں تین سو سے زائد طلبہ می نئے یونیفارم اور ایک سو پچاس بستے تقسیم کردیے گئے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبدالودود خان سنجرانی، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اشوک کمار، ظاہر انقلابی، عطا اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ یکم اپریل سے ضلع چاغی کے تمام بوائز اسکولوں کا یونیفارم تبدیل کردیا جائے گا۔ یونیفارم کی تبدیلی کا فیصلہ موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے، کیونکہ ضلع چاغی زیادہ تر گرم موسم کا حامل علاقہ ہے، اسی لیے طلبہ کے لیے موزوں لباس متعارف کروایا گیا ہے۔اس موقع پر مقررین نے بتایا کہ سابق چیئرمین سینٹ ایم پی اے چاغی صادق خان سنجرانی اور سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی نے تین سو سے زائد طلبہ کو مفت یونیفارم اور بستے فراہم کیے ہیں، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ غریب طلبہ پر یونیفارم کی تبدیلی بوجھ نہ بنے۔

(جاری ہے)

مقررین کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔ ہم نے طے کر رکھا ہے کہ ضلع میں تعلیمی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ طلبہ اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے مستقبل کو روشن بنا سکیں۔ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبدالودود خان سنجرانی اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں اساتذہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ تعلیمی معیار کو بلند کیا جاسکے۔

ہم چاہتے ہیں کہ ضلع چاغی کے طلبہ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اشوک کمار راجپوت کی محنت اور لگن قابل ستائش ہے ہماری ہر ممکن تعاون ان کے ساتھ ہیں تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ چیئرمین میرعبدالودودخان سنجرانی، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیارخان یار محمد زئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی اشوک کمار راجپوت، ایجوکیشن آفیسر شیر آغا سنجرانی، ایجوکیشن آفیسر صدرالدین عینی، ایجوکیشن آفیسر نوکنڈی حاجی دین جان بلوچ ،ہیڈ ماسٹر عمران سنجرانی، ہیڈ ماسٹر حاجی فیض اللہ محمد حسنی، وسیم سنجرانی، دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی فاروق سیاہ پاد رند فوکل پرسن ڈسٹرکٹ چیئرمین اللہ نظر سنجرانی، کونسلر ادریس ریکی و دیگر معززین نے طلبہ میں یونیفارم تین سو یونیفارم، ایک سو پچاس بستے تقسیم کیے۔