چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست

جمعہ 21 مارچ 2025 15:47

چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی مد میں 42.3 ملین ڈالر وصول کیے، جس سے ملک کے سب سے بڑے سرمایہ کار کے طور پر بیجنگ پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق14.2 ملین ڈالر کے ساتھ چین سے خالص ایف ڈی آئی 28.2 ملین ڈالر رہی۔

گوادر پرو کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے فروری 2025 میں مختلف ممالک سے 173.3 ملین ڈالر کی براہ راست براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی جبکہ بیرون ملک سے 78.6 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جس سے ماہ کے دوران مجموعی طور پر خالص ایف ڈی آئی 94.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ چین نے اس خالص سرمایہ کاری میں 29.8 فیصد حصہ ڈالا ، جس سے یہ واحد سب سے بڑا سرمایہ کار بن گیا۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق چین کے بعد، دیگر اہم ایف ڈی آئی شراکت داروں میں برطانیہ نے 19.2 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ نے 17.4 ملین ڈالر، امریکہ نے 14.1 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات نے 13.6 ملین ڈالر، فرانس نے 10.9 ملین ڈالر اور بقیہ سرمایہ کاری مختلف ممالک سے ایف ڈی آئی آئی۔ گوادر پرو کے مطابق مالی سال 2024-25 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 2,295.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جبکہ بیرون ملک سے 677.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جس کے نتیجے میں 1,618.4 ملین ڈالر کی خالص ایف ڈی آئی ہوئی۔

چین نے 661.8 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ اپنی برتری برقرار رکھی، جو پاکستان کی کل خالص ایف ڈی آئی کا 40.9 فیصد ہے۔