
ای سی سی اجلاس، وزارت دفاع کیلئے 430ملین روپے کی گرانٹ منظور
میڈیا ہائوسز کے واجب الادا اشتہارات کی ادائیگی کیلئے بھی وزارت اطلاعات کیلئے 2 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ بھی منظور
جمعہ 21 مارچ 2025 20:59

(جاری ہے)
یہ رقم میڈیا ہائوسز کو اشتہار کے واجبات کی ادائیگیوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے استعمال کی جائے گی۔
کمیٹی نے وزارت دفاع کی جانب سے بھیجی گئی ٹی ایس جی کے لئے ایک تجویز کی بھی منظوری دی ہے جس کے تحت 430ملین روپے موجودہ مالی سال کے دوران صوبہ پنجاب میں ایس اے پی سکیموں پر عمل درآمد کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔کمیٹی نے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر (جے ایم سی اینڈ آر سی)کمپنی کے انور کے لئے حکومت کے پیڈ اپ کیپٹل کی حیثیت سے 250ملین روپے کی ادائیگی کی بھی منظوری دی۔ اس سے اسلام آباد میں جدید ترین معیار کے حامل ایک ہزار بستروں پر مشتمل تعلیمی میڈیکل سینٹر کے قیام کی میں مدد ملے گی تاہم ای سی سی نے جے ایم سی اینڈ آر سی کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ نئی گرانٹ سے قبل وہ منظور شدہ رقم 250 ملین روپے کے تحت آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیل بھی فراہم کرے۔ مزید برآں ای سی سی نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایگزم بینک کی طویل مدتی فنانسنگ سہولت (ایل ٹی ایف ایف)کیلئے فنانس ڈویژن کی سمری پر تبادلہ خیال کیا۔ ای سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ 330ارب روپے کے ایس بی پی کے ایل ٹی ایف ایف پورٹ فولیو کو ایگزم بینک میں مرحلہ وار شامل کیا جائے گا، مالی سال 2025ء کیلئے نئے پورٹ فولیو کیلئے ایل ٹی ایف ایف کے سبسڈی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کے ذریعے 1.001ارب کی رقم مختص ہو گی۔ اجلاس کے آخر میں ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی تکنیکی اضافی گرانٹ 24.556 ملین روپے کی سمری کی بھی منظوری دی ہے۔(سپریم کورٹ آف پاکستان کی 19 مارچ 2025کی ہدایات کے تحت 280.1روپے فی ڈالر کی شرح تبادلہ کے حساب سے 87ہزار 671.21 ڈالر کے مساوی ہی)جو جے اے سی ڈی ٹیکسٹائل پرائیوٹ لمیٹڈ، سڈنی آسٹریلیا کی مسز لیا بمبا کو ادا کی جائے گی۔وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔اجلاس میں میڈیا ہائوسز کے واجب الادا اشتہارات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری کرنے کے علاوہ وزارت دفاع کیلئے 430 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں ایس اے پی اسکیموں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے لیے 250 ملین روپے کی منظوری، 1,000بستروں پر مشتمل جدید طبی مرکز کے قیام کیلئے حکومتی سرمایہ کاری اور سپریم کورٹ کے احکامات پر آسٹریلوی کمپنی کو 24.556 ملین روپے کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کے لانگ ٹرم فنانسنگ فیسلٹی کے مرحلہ وار خاتمے کا فیصلہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی اجلاس میں ایگزیم بینک کو 330 ارب روپے کا ایل ٹی ایف ایف پورٹ فولیو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.