میرمعظم خان بھنگر کی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں، انجمن تاجران، عمائدین کے اعزاز میں ایک پرتکلف افطار پارٹی کا خصوصی اہتمام

جمعہ 21 مارچ 2025 23:15

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2025ء) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی N-255 نصیرآباد میر معظم خان بھنگر نے اپنی رہائش گاہ ڈیرہ مراد جمالی میں جمعرات کی شام نصیرآباد کے سینئر صحافیوں، انجمن تاجران، علاقائی عمائدین کے اعزاز میں ایک پرتکلف افطار پارٹی کا خصوصی اہتمام کیا دیئے گئے افطار ڈنر میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو ڈسٹرکٹ پریس کلب نصیرآباد کے صدر، و شہری ایکشن کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے جنرل سیکریٹری عبدالرزاق بنگلزی، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری کیبی منگی، سابق صدر پریس کلب منٹھار خان منگی، سینئر نائب صدر علی جان منگی، سابق جنرل سیکرٹری فیض لہڑی، سینئر صحافی محمد ایوب کھوسو، انفارمیشن سیکرٹری محمد سچل منگی، آفس سیکرٹری وحید رزاق بنگلزئی، ممبر پریس کلب باسط ابراہیم منگی، نیشنل پریس کلب نصیرآباد کے صدر نبی بخش عمرانی، سینئر نائب صدر محمد اسلم عمرانی، سابق جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم مینگل، چیئرمین پریس کلب محبوب علی کھوسہ، سینئر صحافی لیاقت علی ہڈر، صحافی محمد دین رند، ڈیرہ مراد جمالی کے سیاسی و سماجی رہنما استاد بیگ محمد ڈومکی، سیاسی و قبائلی رہنما وڈیرہ عاشق علی عمرانی، انجمن تاجران ڈیرہ مراد جمالی کے صدر کامریڈ تاج بلوچ، جنرل سیکرٹری لیاقت علی چکھڑا، امن کمیٹی نصیرآباد کے ممبر حافظ سعید احمد بنگلزئی، میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد عارف مگسی، نثار احمد بھنگر، علی محمد بوہڑ، منیجر الحبیب بنک برانچ ڈیرہ مراد جمالی عطا میر جمالی، منیجر حبیب بنک برانچ گدا حسین اور مقامی تاجر عبدالحمید ابڑو سمیت دیگر علاقائی عمائدین نے شرکت کی، اس موقع پر ملکی و غیر ملکی حالات حاضرہ سمیت علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، جبکہ میر معظم خان بھنگر نے کہا کہ پاکستان آئے ڈیڈھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے میرا مقصد ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور اپنے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں حل کروانا ہے۔