سیالکوٹ، مسلم لیگ (ن) ہی حقیقی جمہوری جماعت ہے، پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب

ہفتہ 22 مارچ 2025 17:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب خرم خان ورک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی امنگوں کی ترجمانی ہی ہمارا منشور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ذیلدار ہاؤس پسرور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہی موجودہ حکومت کی کامیابی ہے، لوگ حکومتی پالیسیوں سے متاثر ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہتر معاشی اقدامات کی وجہ سے مثبت اعشاریے مستقبل کی ترقی کی نشاندہی کر رہے ہیں ۔

تقریب میں رانا وحید مراد ساکن رامکے سابق نائب ناظم تحصیل پسرور سابق چیئرمین یونین کونسل مالی پور نے اپنے کونسلر،ممبران اور تمام ساتھیوں سمیت ورک گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری خرم خان ورک ایم پی اے پارلیمانی سیکریٹری بلدیات کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر چوہدری خرم خان ورک نے رانا وحید مراد کو جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔تقریب میں چوہدری اسلم نواب سابق چیئرمین یوسی بن باجوہ،چوہدری اکبر گجر سابق چیئرمین یوسی جودھالہ،ملک اختر عباس چاند سابق چیئرمین یوسی چاہڑ باجوہ،مشتاق گورسی سابق چیئرمین یوسی بڈیانہ،چوہدری سلیم گجر،چوہدری مصطفیٰ گورائیہ،حاجی وحید انور جندران اور دیگر ساتھی بھی ہمراہ موجود تھے۔