بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک حریت پسند کا مکان مسمار کردیا

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری حریت پسند کا مکان مسمار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریکھا حسن پورہ میںغیر قانونی طور پر تعمیر شدہ ایک مکان اورایک چبوترے کو مسمار کر دیاہے۔ بیان میں کہاگیاکہ یہ جائیداد ہارون رشید گنائی کی ملکیت تھی جو ایک کالعدم تنظیم سے وابستہ ہے۔پولیس نے اپنی غیر قانونی اورظالمانہ کارروائی کو جواز بخشنے کے لئے بتایاکہ ہارون بھارت کی قومی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔