
×یہ ظلم پوری انسانیت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے، جس پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے،جمعیت علمائے اسلام بلوچستان
ہفتہ 22 مارچ 2025 22:45
(جاری ہے)
اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور خاموشی نے اسرائیل کو مزید جری کر دیا ہے، جو مسلسل فلسطینی سرزمین پر قبضہ کر کے وہاں کے عوام کو بے دخل کر رہا ہے۔
یہ وقت ہے کہ اسلامی ممالک مشترکہ حکمت عملی اپنائیں اور فلسطینی عوام کے لیے ہر ممکن سفارتی، سیاسی، اور معاشی اقدامات کریں۔انہوں نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف مثر سفارتی اقدامات کرے اور عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑے۔ مزید برآں، پاکستانی حکومت کو اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور اقوامِ متحدہ میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے اسرائیل پر دبا بڑھانا چاہیے تاکہ وہ مظلوم فلسطینی عوام پر جاری ظلم و بربریت کو بند کرے۔مولانا عبدالواسع نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں ہر ممکن کوشش کریں، سوشل میڈیا، جلسوں، مظاہروں اور دیگر ذرائع سے اپنی آواز بلند کریں تاکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین صرف عربوں کا نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، اور ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہو۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.