رحیم یارخان پولیس کو کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی،خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش ہلاک

اتوار 23 مارچ 2025 18:55

ے رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2025ء)رحیم یارخان پولیس کو کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی،خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش ہلاک ہلاک ڈاکو گزشتہ برس 12 پولیس جوانوں کی شہادت میں ملوث پولیس کو مطلوب مرکزی ملزم تھا، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت پولیس نے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا، پولیس نے کچہ ماچھکہ میں سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا۔

پولیس آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لیا۔پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر چڑھائی کی جس پر دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکو سندھ کی طرف فرار ہوگئے۔ پنجاب پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد کچہ کریمنلز کی کمین گاہیں نذرآتش کر دیں۔

(جاری ہے)

پولیس بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اہلکاروں کی شہادت کے مرکزی ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچہ کے شر پسند اور دہشت گرد کریمنلز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ یاد رہے پولیس آپریشن اسی علاقے میں کیا جارہا ہے جہاں گزشتہ برس ڈاکوؤں نے پولیس کے 12 جوانوں کو بزدلانہ حملہ میں شہید کیا تھا، پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر چڑھائی کردی، ڈاکو اپنے ٹھکانے چھوڑ کر سندھ کی طرف فرار،پولیس نے سرچ آپریشن کے بعدکریمنلز کی کمین گاہیں نظر آتش کر دیں، پولیس اور ڈاکووں کے درمیان دو طرفہ شدید فائرنگ جاری،پولیس بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے، ترجمان پولیکاروائی سے قبل پولیس آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیمز کو ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے علاقے کی حساسیت بارے مکمل بریفنگ دی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن گزشتہ برس 22اگست کو پولیس کے 12 جوانوں کی شہادت میں ملوث ڈاکووں کے خلاف سندھ کے سرحدی علاقے کچہ ماچھکہ میں کیا جا رہا ہے، کچہ کے شر پسند اور دہشت گرد کریمنلز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔