اہتمام رمضان پروگرام سے 50 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں،سید وسیم اختر

وزیراعظم شہباز شریف اور بیت المال کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عثمان عباسی ایڈووکیٹ

پیر 24 مارچ 2025 01:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان بیت المال کے ایم ڈی شاہین خالد بٹ نے پورے پاکستان میں اڑان پاکستان اہتمام رمضان کا انعقاد کیا جہاں پورے پاکستان سے 50 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں اس حوالے سے نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف عثمان اکیڈمی اسکول پر افطاری کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر سید وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بیت المال سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان مجید کی زیر نگرانی بہتر انداز میں سندھ میں اپنا کام کر رہی ہیں جبکہ عثمان عباسی ایڈوکیٹ نے پاکستان بیت المال سندھ کے کام کو سراہا ۔

(جاری ہے)

عثمان عباسی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا راہگیروں کو بھی افطار کے پیکٹ تقسیم کیے گئے اور کثیر تعداد میں یہاں عوام کو افطار کرائی گئی عثمان عباسی ایڈوکیٹ نے کہا کے بیت المال پاکستان کی ٹیم جس انداز میں کام کر رہی ہے ایسی جگہوں پہ جا کے افطار کرانے میں مصروف عمل ہے جہاں غربت کی وجہ سے لوگ اچھی افطار اچھا کھانا نہیں کھا سکتے میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور بیت المال کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ان کو کامیابیاں دے اسی طرح اپنی خدمات عوام کو دیتے رہیں معروف روحانی اور سماجی شخصیت نوید لطیف قادری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بیت المال اور ان کی پوری ٹیم عوام کو اپنی خدمات دے رہی بیت المال کی پوری ٹیم کے لیے نیک دعائیں ہیں سماجی شخصیات شازیہ ریحان کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا یہ بہت ہی نیک عمل ہے بیت المال کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔