
امریکا سے ناپسندہ قراردے کر نکالے جانے والے سفیر کا جنوبی افریقہ پہنچنے پر شاندار استقبال
ہم نے جنوبی افریقہ میں سفید فام نسل کشی کے جھوٹ سے منہ موڑ لیا ہے لیکن ہم امریکا میں اس حوالے سے کامیاب نہیں ہوئے. سفیر ابراہیم رسول کا خطاب
میاں محمد ندیم
پیر 24 مارچ 2025
14:06

(جاری ہے)
واشنگٹن سے نکالے جانے والے سفیر ابراہیم رسول نے کیپ ٹاﺅن پہنچنے پر کہاکہ گھر آنا ہمارا انتخاب نہیں تھا لیکن بغیر کسی پچھتاوے کے گھر واپس آئے ہیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ابراہیم رسول کو اس وقت ملک بدر کر دیا گیا تھا جب انہوں نے ٹرمپ کی ”میک امریکا گریٹ اگین“ تحریک کو امریکا میں تنوع کے خلاف بالادستی کا رد عمل قرار دیا تھا. ابراہیم رسول کا کیپ ٹاﺅن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر برسراقتدار افریقن نیشنل کانگریس پارٹی کے سبز اور پیلے رنگ میں ملبوس ہزاروں حامیوں نے تالیاں بجا کر استقبال کیا قطر کے دارالحکومت دوحا کے ذریعے 30 گھنٹے سے زائد وقت سفر کرکے پہنچنے کے بعد حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جنوبی افریقہ میں سفید فام نسل کشی کے جھوٹ سے منہ موڑ لیا ہے لیکن ہم امریکا میں اس حوالے سے کامیاب نہیں ہوئے. نسل پرستی کے خلاف مہم چلانے والے سابق کارکن نے ٹرمپ کی پالیسیوں کے بارے میں اپنے ریمارکس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ایک سیاسی رجحان کا تجزیہ کرنا اور جنوبی افریقیوں کو متنبہ کرنا تھا کہ امریکا کے ساتھ کاروبار کرنے کا پرانا طریقہ کام نہیں کرے گاان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے جو کچھ کہا اس نے صدر اور وزیر خارجہ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور انہیں اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے مجھے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا. جنوبی افریقہ جی 20 کی سرکردہ معیشتوں کا موجودہ صدر ہے اس نے کہا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کو ترجیح سمجھتا ہے امریکا جنوبی افریقہ کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اگلے سال جی 20 کی صدارت سنبھالے گا ابراہیم رسول آج صدر سیرل رامفوسا کو ایک رپورٹ پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ پریٹوریا کو اپنی اقدار کو قربان کیے بغیر واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ ناپسندیدہ شخصیت کے اعلان کا مقصد آپ کی تذلیل کرنا ہے لیکن جب آپ اس طرح کے ہجوم میں واپس آتے ہیں یہ ایک میڈل یا بیج جیسا ہے جسے میں اپنی شخصیت کے وقار، اقدار اور صحیح کام کرنے کی علامت کے طور پر پہنوں گا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں جنوبی افریقہ کو دی جانے والی امریکی امداد کو روک دیا تھا جس میں ملک میں ایک قانون کا حوالہ دیا گیا تھا جس پر ان کا الزام ہے کہ سفید فام کسانوں سے زمین ضبط کرنے کی اجازت ہے آئی سی جے میں امریکا کے اتحادی اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے کی وجہ سے بھی تعلقات کشیدہ ہیں پریٹوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنی جارحیت میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.