
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی ناظم الامورنٹالی اے بیکر کی ملاقات
پیر 24 مارچ 2025 16:18

(جاری ہے)
سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید امریکی سرمایہ کاری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے سے دونوں معیشتوں کو فائدہ ہوگا اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور زراعت میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیے تاکہ پاکستان اور امریکہ مشترکہ طور پر جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے منصوبوں پر کام کر سکیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور خطے میں امن کے لیے پاک-امریکہ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملاقات میں پارلیمانی سفارت کاری کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ، بائیوٹیکنالوجی، خلائی تحقیق اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ایک اہم اثاثہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کو مزید مستحکم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دے کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو اختراع اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید زراعت اور حیاتیاتی تنوع میں امریکہ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ غذائی تحفظ اور زرعی پیداوار میں بہتری لائی جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور دونوں ممالک کے سفارتی مشنز ان تعلقات کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون بڑھایا جانا چاہیے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں گے اور باہمی تعاون سے ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے اور سفارتی تعلقات میں بہتری کے لیے مسلسل رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.