
عوام کی فلاح و بہبو کے لئے کام کرنا ہمارا عزم ہے۔ گورنرسندھ
22ویں اتحاد رمضان افطارڈنر میں مختلف ممالک کے قونصل جنرل سمیت سول ایوارڈز حاصل کرنے والی شخصیات بھی شریک تھیں
پیر 24 مارچ 2025 17:34

(جاری ہے)
حافظ ابوبکر بیروی نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔
حافظ ولید حسن نے کلام یوم پاکستان پیش کیا۔ گورنر سندھ کا دوست ممالک سے یکجہتی کا اظہار، ترکیہ، سعودی عرب، ایران، روس، عمان، اٹلی، ملائیشیا، بنگلہ دیش، قطر اور کوریا کے ساتھ دوستی کے نعرے بھی لگائے۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کی تقریب میں شرکت ہمارے لئے باعثِ افتخار، ان کی محبت اور بھائی چارے کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ پاکستان تاریخی عزم اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن تجدیدِ عہد کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وطن بے پناہ قربانیوں سے حاصل ہوا، ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا۔ سب مل کر ملک کی خوشحالی، استحکام اور امن کے لیے دعا کریں، اللہ تعالیٰ سب کی نیک تمنائیں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ پورے رمضان اور عید کے تین دن بچوں کے لئے خصوصی تفریحی انتظامات، جھولے، گھوڑے، اونٹ اور روایتی کھیل بالکل مفت ہوں گے۔گورنرسندھ نے کہا کہ یہاں موجود تمام بہنوں کو کسی خوف کی ضرورت نہیں، کیونکہ آپ کا بھائی گورنر ہے۔ یہاں موجود تمام بھائیوں کے لئے بھی یہی پیغام ہے، کیونکہ آپ کا بھائی گورنر ہے۔بعد ازاں افطارڈنر کے شرکاء کے لئے قرعہ اندازی کی گئی۔کیش عیدی کی قرعہ اندازی میں مختلف ممالک کے معزز مہمانوں نے حصہ لیا۔بنگلہ دیش کے قونصل جنرل نے عمرہ کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی میں مقصود احمد کا نام نکالا۔بنگلہ دیش کے قونصل جنرل نے عوام کو عید کی ایڈوانس مبارکباد دی،گورنر سندھ کے اقدامات کو سراہا۔اٹلی کے قونصل جنرل نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر بائیک کی قرعہ اندازی میں درویش جاوید کا نام نکالا۔کوریا کے قونصل جنرل نے موبائل فون کی قرعہ اندازی میں مہرالنساء بنت رحمت اللہ کا نام نکالا۔ایران کے قونصل جنرل عید کے طاہرہ بی بی عبدالستار کو عید کا گفٹ دیا۔ملیشیا کے قونصل جنرل نے مسعو الرحمان کو عید کا گفٹ دیا۔عمان کے قونصل جنرل نے ادو ریاض کو عید گفٹ دیا۔عمان قونصل جنرل نے عید کی مبارکباد دی جیسے گورنر آپ کا فیملی ہے ویسے ہی میں بھی آپ کا فیملی ممبر ہوں۔ترکیہ کے قونصل جنرل نے شہناز مانی کو عید گفٹ دیا۔ رشیا کے قونصل جنرل نے 120 گز کے پلاٹ کی قرعہ اندازی میں محمد صفدر ولد غلام اصغر کا نام نکالا۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.