
ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی، غیر قانونی بھٹے اور پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
منگل 25 مارچ 2025 16:01
(جاری ہے)
اس مہم کے دوران صوبے بھر میں 3,057 دکانوں، مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز کا معائنہ کیا گیا، جبکہ غیر قانونی پلاسٹک بیگز فروخت کرنے پر 195 کاروباری مراکز کو نوٹس جاری کیے گئے۔
ماحولیاتی تحفظ کے تحت 16.1 ٹن غیر قانونی پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے گئے، جبکہ پلاسٹک آلودگی کے خلاف 17 مقدمات درج کیے گئے اور 1.4 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ پلاسٹک بیگز کے مکمل خاتمے تک مہم جاری رہے گی۔ صنعتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ای پی اے نے 388 صنعتی یونٹس کا تفصیلی معائنہ مکمل کر لیا ہے، جس کے دوران ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 10 یونٹس کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے، جبکہ 6 صنعتی یونٹسظجن میں اسٹیل ری رولنگ، گارمنٹس اور ٹیکسٹائل فیکٹریاں شامل ہیںظکو سیل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں پانی کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 29 سروس اسٹیشنز پر ویسٹ واٹر ری سائیکلنگ سسٹم نصب کیا جا چکا ہے، جبکہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے 479 سروس اسٹیشنز کو نوٹس جاری کیے گئے اور 22 سروس اسٹیشنز سیل کر دیے گئے جبکہ عالمی یوم جنگلات کے موقع پر پنجاب بھر میں شجرکاری مہم کے تحت 56,003 درخت لگائے گئے۔ حکومت کی جانب سے مزید شہروں میں بھی شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کے لیے سخت قوانین متعارف کرانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ صنعتی آلودگی، غیرقانونی بھٹوں اور پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لیے سخت ایکشن جاری رہے گا، جبکہ حکومت ماحولیاتی بہتری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ''درخت لگائیں، ماحول بچائیں'' کے پیغام کے ساتھ عوام کو بھی شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ ماحولیاتی بہتری میں ہر فرد اپنا کردار ادا کر سکے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے ‘ مسرت چیمہ
-
پتوکی50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ 2ڈاکو مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ہلاک نعشیں ہسپتال پتوکی منتقل
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قائم، فوری سہولت دستیاب
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.