سوات ،چاند رات اور عید الفطر کیلئے الگ الگ ٹریفک پلان تیار

چاند رات پر 356ٹریفک حکام و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہونگے عید الفطر پر شہر بھر میں 4ڈی ایس پیز ، انسپکٹرز ، سب انسپکٹرز،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت 400وارڈنزخدمات انجام دیں

منگل 25 مارچ 2025 20:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)سوات میں چاند رات اور عید الفطر کیلئے الگ الگ ٹریفک پلان تیارکرلئے گئے۔ چاند رات پر 356ٹریفک حکام و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہونگے جبکہ عید الفطر کے موقع پر شہر بھر میں4ڈی ایس پیز ، انسپکٹرز ، سب انسپکٹرز،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت 400 وارڈنزخدمات انجام دیں گے ۔ عید الفطر کے موقع پر ٹریفک حکام کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس اور سوات سول ڈیفنس کے رضاکار بھی تعینات ہو گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس پی ٹریفک وارڈنز حبیب اللہ خان کی صدارت میں اجلاس منعقدہوا ۔ ایس پی حبیب اللہ خان نے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کوہدایات جاری کیں اور کہاکہ عید الفطر کے دوران اہلکاروں ک چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے سوات کے مختلف مقامات پر ٹوریسٹ فسلیٹیش سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں جہاں پر سیاحوں کی مکمل رہنمائی کی جائے گی ۔