
وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام نہ لینے کا دعویٰ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا، مزمل اسلم
اہم بات یہ ہے کہ پہلا جائزہ مکمل اور سٹاف لیول سطح پر معاہدہ بھی ہو گیاجبکہ بری خبر یہ ہے کہ حکومت عوام کیلئے کوئی رعایت لینے میں ناکام رہی ہے، مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ کا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف سطح معاہدہ طے پانے پرردعمل
فیصل علوی
بدھ 26 مارچ 2025
11:19

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کی کوئی رعایت نہیں کی گئی۔عوام کو موجودہ ابتر معاشی حالت کے ساتھ رہنا ہے جبکہ رئیل اسٹیٹ یا پاور ٹیرف کی صورت میں بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے نئے معاہدے پر اتفاق ہوگیا، اور دونوں فریقین نے جاری 37 ماہ کے بیل آو¿ٹ پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی اتفاق کیا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت ایک ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کیلئے 28 ماہ کی ارینجمنٹ کے تحت 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ پرو گرام کے تحت مجموعی قرض کی رقم 2 ارب ڈالر ہوجائے گی، یہ توسیعی فنڈ فیسیلیٹی ارینجمنٹ 37 ماہ کیلئے ہو گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے کی اصلاحات کیلئے بھی پاکستان کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے بیل آو¿ٹ پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی سہولت بھی ملے گی، جس سے پاکستان کو ملنے والی رقم 2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرض پروگرام پر عملدرآمد سے توانائی کے نرخوں میں کمی آسکے گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے نیا قرض پروگرام معاون ثابت ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معرکہ حق کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کردیا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا پاکستان سے جنگ میں ناکامی کا اعتراف
-
لکی مروت، سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 خوار ج ہلاک
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت گرنے کے بعدریسکیو آپریشن تاحال جاری، 15 لاشیں نکال لی گئیں
-
ٹرمپ نے ٹیکس اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.