Live Updates

190ملین پاﺅنڈ کیس، عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 27 مارچ 2025 11:23

190ملین پاﺅنڈ کیس، عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کیلئے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مارچ 2025)190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ190ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا معطلی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل مقرر کی جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا، مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے، عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی درخواست بھی عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی 190 ملین پاو¿نڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوعکیا تھا۔

(جاری ہے)

بشریٰ بی بی نے کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیاتھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے وکیل کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں بشریٰ بی بی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ درخواست گزار 54 سالہ ہاو¿س وائف تھیں۔ سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

بشریٰ بی بی نے درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ 25 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا۔ مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے، عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی کی درخواستیں بھی عید کے بعد تک ملتوی کر دیں۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی تھی۔رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں تھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات