حوثیوں پر حملوں سے پہلے سعودی تیل تنصیبات کا تحفظ یقینی بنا یا جائے،نائب امریکی صدر

جمعرات 27 مارچ 2025 12:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وانس نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ یمنی حوثیوں پر امریکی فوج کے حملوں سے پہلے سعودی عرب کی تیل تنصیبات کے لیے خطرہ کم سے کم کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک غلطی سے ٹیکسٹ میسج ایک امریکی صحافی کے ساتھ شیئر ہو جانے سے سامنے آئی ۔نائب صدر نے کہا کہ آئیں ہم اس امر کو یقینی بنائیں کہ ہمارا میسج خوب سخت ، تاہم اس سے قبل یہ ممکن بنایا جائے کہ سعودی تیل تنصیبات کو کم سے کم نقصان ہو۔