
کوئٹہ ، مارکیٹ کے قریب دھماکہ ،2 افراد جاں بحق 17زخمی
دھماکہ سڑک کنارے ہوا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیاتھا، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کوفوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا
فیصل علوی
جمعرات 27 مارچ 2025
15:46

(جاری ہے)
بلوچستان حکومت نے ڈبل روڈ پر مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کاکہناہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے۔ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیاتھا۔ بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا تھاجہاں نامعلوم حملہ آوروں نے گوادر سے کراچی جانے والے مسافروں پر فائرنگ کی تھی۔نامعلوم حملہ آوروں نے 6 افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا تھاجن میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے۔پولیس کا کہناتھا کہ جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے۔ جاں بحق ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے۔مسلح افراد نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد مسافروں کو قتل کیا تھا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کے خلاف علاقے میں آپریشن شروع کر دیا تھا۔قبل ازیں بھی بلوچستان کے علاقے منگچر میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.