بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،صو بہ کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنایا جائے گا ،صوبائی وزیر منصوبہ بندی

جمعرات 27 مارچ 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے گوادر کوسٹل ہائی وے پر بے گناہ مسافروں کو بسوں سے اتار کر مارنے، مستونگ میں مسافر بسوں اور عام پبلک کی گاڑیوں کو روک کر ہراساں کرنے، پولیس اہلکار کو قتل کرنے اور کوئٹہ بڑیچ مارکیٹ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ معصوم مسافروں اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنا اور انہیں بے دردی سے شہید کرنا انتہائی بزدلانہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا اور صوبے کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔