
کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل سے ہونگی: ناظم امتحانات ظہیر بھٹو
جمعہ 28 مارچ 2025 21:29
(جاری ہے)
ظہیر بھٹو نے کہا ہے کہ اس سال امتحانی مراکز کی تعداد تقریبا 520 مقرر کی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے دیے گئے تمام سرکاری اسکولوں کو امتحانی مرکز بنایا گیا، تاہم کچھ سرکاری اسکول جہاں فرنیچر نہیں تھا وہاں امتحانی مرکز نہیں بنایا گیا ہے۔
ناظمِ امتحانات نے کہا کہ ایک امتحانی مرکز سینٹر جیل کے اندر بھی بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سائنس کے پرچے صبح ساڑھے 9 بجے جبکہ دوپہر کے ڈھائی بجے ہوں گے، حب سینٹرز کی تعداد 19 ہے جو کراچی کے مختلف 18 ٹانز میں قائم کیے گئے ہیں۔ظہیر بھٹو نے بتایا ہے کہ بورڈ آفس کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے، حساس امتحانی مراکز 5 ٹانز میں ہیں جن میں لانڈھی، لیاری، اورنگی، بلدیہ اور کیماڑی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر اسکولز، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈی ای اوز کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز کی ویجیلنس ٹیمیں اور ان کے افسران 50 ہیں اور بورڈ کے افسران پر اعلی سطح کی ویجیلنس ٹیمیں 20کے قریب تشکیل دی گئی ہیں، ان کے علاوہ سینئر اساتذہ کرام پر مشتمل ویجیلنس ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جو امتحانات کے دوران سینٹر پر موجود رہیں گی۔ ظہیر بھٹو نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز کے اندر موبائل فون لانا سختی سے منع ہو گا، امتحانی مراکز کے اطراف میں امتحان کے دوران فوٹو اسٹیٹ مشینیں استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کے ضمن میں کمشنر کراچی کو خط لکھا جائے گا جس میں ان سے درخواست کی جائے گی کہ سینٹر کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی جائے، اس کے علاوہ کے الیکٹرک کو امتحانات کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں خط ارسال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے تمام طلبا و طالبات اور اساتذہ کی آسانی کے لیے آن لائن کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈز پورٹل پر اپ لوڈ کر دییے ہیں۔ ناظمِ امتحانات ظہیر بھٹو کے مطابق اگر کسی اسکول کو آن لائن ایڈمٹ کارڈ نکالنے میں کوئی پریشانی آ رہی ہے تو اسکول سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ بورڈ آفس میں کمرہ نمبر 24 سے ایڈمٹ کارڈ کی PDF حاصل کر سکتے ہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
-
ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پرعہدے سے فارغ
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی محققین اور فیکلٹی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دسویں ایچ ای سی بیسٹ ریسرچ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
-
انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے
-
شدید گرمی کے باوجود فارمی انڈوں کی قیمت303روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.