قلات میں نیشنل ہائی وے پر ریج کے قریب پر دو مسافر کوچز کے مابین خوفناک تصادم، 6 افراد جاںبحق جبکہ 14 افراد زخمی

جمعہ 28 مارچ 2025 21:36

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2025ء)قلات میں نیشنل ہائی وے پر ریج کے قریب پر دو مسافر کوچز کے مابین خوفناک تصادم، 6 افراد جاںبحق جبکہ 14 افراد زخمی، نعشیں اور زخمی ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق قلات میں ریج کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب المحمود کوچ اور القدرت کوچ کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 جانبحق 14 افراد شدید زخمی جبکہ دیگر 8 افراد معمولی زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 لیویز فورس اور پولیس فورس موقع پر پہنچ کر جانبحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال قلات منتقل کردیا ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو اپنے اسٹاف کے ہمراہ زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا جبکہ نعشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا تاکہ انکے ورثا شناخت کے لئے پہنچ جائیں جانبحق افراد میں سید محبت علی ولد محمد اسلم سکنہ نودہان پشین، سید ہارون رشید ولد سید عبدالکںیر سکنہ مدینہ کالونی کراچی، سید جمیل شاہ ولد بدین شاہ سکنہ شیخ ماندہ کوئٹہ، عبداللہ ولد شیر محمد سکنہ قلعہ عبداللہ اور دو نامعلوم ہیں جنکی شناخت نہ ہوسکی نعشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔