پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، کریمینلز کے ٹھکانے جلا دئیے

جمعہ 28 مارچ 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) لاہور / رحیم یار خان 28 مارچ: پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کریمینلز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس رحیم یار خان نے روجھان سے ملحقہ کچہ کراچی کے علاقے میں کریمینلز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کریمینلز کے ٹھکانے جلا دئیے جبکہ 02 ڈاکووں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس کچہ کریمینلزکے ٹھکانوں میں گھس گئی اور شدید فائرنگ سے ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر سندھ کی جانب فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔پولیس نے تمام علاقے کا گھیراو کر لیا اورسرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان پولیس کو کارروائی پرشاباش دی اور کہا کہ کچہ سے شرپسند اور دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔