کمشنر پشاور کا دارلعلوم حقا نیہ نو شہرہ کا دورہ، سانحہ 28 فروری کے متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے

ہفتہ 29 مارچ 2025 19:50

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا دارلعلوم حقا نیہ نو شہرہ کا دورہ ، سانحہ 28 فروری کے متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ عبدالر شید کے ہمراہ دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مولانا راشد الحق حقانی نائب امیر مولانا عبدالحق ثانی امیر جے یو آئی (س) سے ملاقات کی، کمشنر پشاور ڈویژن نے صوبائی حکومت کی جانب سے سانحہ 28 فروری میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے بعد ازاں انہوں نے شہید مولانا سمیع الحق حقانی اور ان کے بیٹے شہید مولانا حامد الحق حقانی کے مزارات پر حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی صوبائی حکومت کی جانب سے شہدا کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے، شدید زخمی ہونے والوں میں تین تین لاکھ روپے اور معمولی زخمی ہونے والے افراد میں ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔